Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, February 13, 2021

حکیم فخر عالم ابنِ سینا انٹر نیشنل ایوارڈ سے سرفراز. ‏

نیی دہلی/صدائے وقت /12فروری 2021/ذرائع
++++++++++++++++++++++++++++++
حکیم فخر عالم کا شمار طبی دنیا کے معروف محققین میں ہے۔اب تک ان کی ایک درجن کتابیں شائع ہوکر اہل دانش سے خراج تحسین پاچکی ہیں۔حکیم فخر عالم ایسے طبیبوں میں ہیں جو مطب و معالجہ میں حذاقت کے ساتھ،تحقیق کا بلند ذوق اور تصنیف و تالیف کی ماہرانہ صلاحیت رکھتے ہیں۔ حکومتی اداروں اور طب و ادب کی مختلف تنظیموں کے ذریعہ کئی بار ان کی خدمات کا اعتراف کیا جا چکا ہے۔
کل مؤرخہ 12 فروری کو قومی دارالحکومت دہلی کے 
جواہر لال نہرو نیشنل یوتھ سنٹر میں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کی جانب سے منعقد عالمی یوم یونانی میڈیسن تقریب میں حکیم فخر عالم کو ابنِ سینا انٹر نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہیں یہ ایوارڈ جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر پروفیسر ایس ایم جعفری , آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے صدر پروفیسر مشتاق احمد اور قرول باغ طبیہ کالج کے سابق پرنسپل پروفیسر محمد ادریس کے ہاتھوں پیش کیا گیا۔ملک کے مختلف حصوں سے بڑی تعداد میں اطباء اس پروگرام میں شامل ہوئے۔ان میں پروفیسر حکیم سید شاکر جمیل،حکیم خورشید احمد شفقت اعظمی،پروفیسر محی الحق صدیقی،پروفیسر انور صدیقی اور ڈاکٹر سید احمد خان کے اسماء اہم ہیں۔