Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, February 23, 2021

تعلیمی پسماندگی اور قرآن سے دوری بھی ہماری پسماندگی کا بڑا سبب ہے ، جماعت اسلامی کے حلقۂ خواتین میرٹھ ڈویزن کی ناظمہ قمر جہاںکا پریس کانفرنس میں اظہارِ خیال۔


دیوبند،۔۔اتر پردیش۔۔صدائے وقت۔۔۔ 22؍ فروری (رضوان سلمانی)
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
 جماعتِ اسلامی کے حلقہ خواتین میرٹھ ڈویزن کی ناظمہ قمر جہاں نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلاقِ ثلاثہ کے علاوہ مسلم خواتین کو ان کے اسلا می حقوق سے ناواقف رکھا گیا۔اس کیلئے انہوں نے جہاں علماء کو ذمّہ دار ٹہرا یا وہیں خوا تین کو بھی ذمّہ دار مانا ۔وہ آج یہاں گرین ویز اسکول میں جماعت اسلامی کے مضبوط خاندان اور مضبوط معاشرہ کے قیام کی مہم کے تحت پریس کانفرنس میں میڈیا کے سوالوں کا جواب دے رہی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی پسماندگی اور قرآن سے دوری بھی اس کا بڑا سبب ہے۔انہوں نے کہا نکاح وطلاق ،جہیز اور وراثت کے مسائل پر مسلم معاشرہ اور خاص کرمسلم خواتین کو اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے کیلئے اسکول کا لجوں کی طالبات اور مسلم خواتین کی بیداری کیلئے جما عت اسلامی پرو گرام منعقدکر تی رہتی ہے انہوں نے کہا مسلم پرسنل لاء بورڈ بھی اس کیلئے کو شاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم خواتین کو خاندان کو مضبوط اور مستحکم بنا نے کیلئے قرآن سے اپنا رشتہ مضبوط کر نا چا ہئے اور قرآن کو اس کے معنی و مفہوم کیساتھ سمجھ کر پڑھنا چا ہئے اور خاندان اور سماج کو مضبوط بنا نے میں اپنا کردار ادا کرنا چا ہئے انہوں نے کہا کہ مضبوط خاندان ہی مظبوط معاشرہ کی بنیاد ہو تا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہمارے سماج میں گھریلو تشدد ، جہیز کیلئے ظلم زیادتی کے بڑھتے واقعات ہمارے بچوں کے ذہن پر منفی اثرات ڈال رہے ہیں جس سے ہمارے بچوں کا فطری نشو نما بھی متأثر ہو رہا ہے ۔انہوں مغربی ممالک اور امریکی معاشرہ کے انتشار کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اب ہندوستانی معاشرہ میں بھی سنگل پیرینٹس فیملی ،بنا بچوں کی فیملی ،ہم جنس پرستوں کی فیملی کی لعنتیں دکھا ئی دینے لگی ہیں۔ انہوں نے اس کیلئے مادہ پرستی اور خدا بیزار نظر یا ت کو ذمّہ دارٹہرا یا ۔ انہوں نے مسلم لڑکیوں کی عصری و دینی تعلیم کو ضروری قرار دیا ۔

سہارنپور کے جماعت اسلامی کے حلقۂ خواتین کی ضلع ناظمہ نا ہید سراج نے بتا یا کہ مضبوط خاندان مضبوط معاشرہ مہم 19فروری سے 28فروری تک ملک گیر سطح پر چلا ئی جا رہے ہے انہوں نے بتا یا کہ 26فروری کو وراثت میں لڑکیوں کی حصّہ داری پر پروگرام منعقد کیا جا ئیگا علاوہ ازیں اس دوران انفرادی ملاقاتوں سے لیکر اجتماعی پرو گرام منعقد کئے جا ئیں گے جس میں سیمینار،تقریری مقابلے ، تحریری مقابلے ،نکڑ پرو گرام لٹر یچر کی تقسیم وغیرہ شامل ہے۔ انہوں نے وضا حت کی کہ ان تمام پرو گراموں میں تمام مذاہب کومدعو کیا جا ئیگا ۔ واضح رہے کہ آج پریس کانفرنس کے علاوہ خواتین کا پرو گرام بھی منعقد کیا گیا۔ پریس کانفرنس میں جما عت اسلامی میرٹھ کے ضلع ناظم محمد اسلم کے علاوہ سہارنپور کے ضلع ناظم اقبال خان،شہری حلقہ کے ناظم سیّد سراج حسین ،ڈاکٹر عفیفہ ،شارقہ اسلم، عائشہ پروین ، مریم سراج اور فارحہ اسلم موجود تھیں