Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, February 23, 2021

کسان ‏مہا ‏پنچایت ‏میں ‏پرینکا ‏گاندھی ‏کی ‏للکار۔

متھرا کی سرزمین انا کوتوڑدے گی،پوری دنیاگھومنے والے کوکسانوں سےملنےکی فرصت نہیں، پرینکاگاندھی کاسخت تبصرہ، 16000کروڑکے جہازخریدنے والےکےپاس کسانوں کے بقایاکے پیسے نہیں۔

متھرا۔۔۔اتر پردیش / صدائے وقت /23فروری 2021.
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
متھراکی یہ سرزمین انا کو توڑ نے والی ہے۔ 90 دن سے کسان اپنے حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں ، لیکن حکومت نے ان کی پٹائی کی ہے ۔ان کی بات نہیں مانی۔ وہ وزیر اعظم جو دنیا کے کونے کونے میں گھوم رہے ہیں لیکن دہلی کی سرحدوں تک نہیں پہنچ سکے۔ ان خیالات کا اظہار کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی واڈرا نے متھرامیں کسان مہاپنچایت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری نے کہاہے کہ بھگوان ان کی انا کو توڑ دیں گے۔یہاں آلو کاشت کاروں کابراحال تھا۔ پچھلے سال گنے کی ادائیگی 15000کروڑہے لیکن وزیر اعظم نے اپنے لیے 16000کروڑ مالیت کے دوجہازخریدے۔