Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, February 20, 2021

سابق ‏ایم ‏پی ‏دھننجئے ‏سنگھ ‏کے ‏خلاف ‏غیر ‏ضمانتی ‏وارنٹ ‏جاری۔

جون پور ۔۔اتر پردیش /صدائے وقت / 20فروری 2021۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
لکھنو کے وبھوتی کھنڈ علاقہ میں سابق بلاک پرمکھ اجیت سنگھ قتل معاملے میں عدالت نے سابق ممبر پارلیمنٹ دھننجے سنگھ کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔
واضح ہو کہ گزشتہ 6جنوری کو مؤ ضلع کے محمد آباد گوہنا بلاک کے سابق بلاک پرمکھ اجیت سنگھ کا لکھنو کے وبھوتی کھنڈ میں گینگ وار کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔پولیس کی جانچ میں دعوی کیا گیا کہ قتل میں سابق ممبر پارلیمنٹ دھننجے سنگھ کا ہاتھ تھا اور انھوں نے ہی قتل کیلئے بدمعاشوں کی مدد کی تھی۔معاملے میں گزشتہ اتوار کو ہی واردات کے اہم بدمعاش گردھاری ویشوکرما کو پولیس نے انکاؤنٹر میں مار دیا ہے۔گینگ وار میں زخمی بدمعاش کا علاج کرانے والے سلطان پور کے ڈاکٹر اے کے سنگھ نے پولیس کو بتایا تھا کہ دھننجے نے ہی انھیں فون کر علاج کیلئے کہا تھا۔ڈاکٹر سے ملی معلومات میں پولیس نے دعوی کرتے ہوئے عدالت میں چارج شیٹ داخل کیا کہ گینگ وار میں بدمعاشوں کو سابق ممبر پارلیمنٹ دھننجے سنگھ نے ہی مدد فراہم کیا تھا۔ معاملے میں عدالت نے دھننجے سنگھ کو حاضر ہونے کیلئے نوٹس بھیجا تھا لیکن ان کے ذریعے حاضر نہیں ہونے پر ہفتہ کے روز غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا۔سابق ممبر پارلیمنٹ کے خلاف وارنٹ جاری ہوتے ہی ضلع کی سیاست میں چہ می گوئیوں کا بازار گرم ہو گیا ہے۔