Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, February 20, 2021

مفتی محمد ثناء الھدیٰ قاسمی صاحب کے نواسے ارقم ضیاء کا انتقال

مفتی محمد ثناء الھدیٰ قاسمی صاحب کے نواسے ارقم ضیاء کا انتقال۔۔ملک کی نامور شخصیات نے  تعزیت کیا ۔
پٹنہ ٢٠ فروری (عبد الرحیم برہولیا)صدائے وقت۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
 امارت شرعیہ بہار اڑیسہ جھارکھنڈ کے نائب ناظم اور ہفت روزہ نقیب کے مدیر اعلیٰ نامور عالم دین اور کالم نگار مفتی محمد ثناء الھدیٰ قاسمی صاحب کے نواسے ارقم ضیاء کا انتقال ١٩فروری ٢٠٢٠کو رات کے دس بجے ہوگیا اسکی عمر سات سال تھی اور وہ گزشتہ ایک سال سے مہلک مرض میں مبتلا تھا ٢٠فروری کو ارقم ضیاء کے آبائی وطن ناصر گنج ‌نستہ (دربھنگا)کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی جنازہ کی نماز مفتی محمد ثناء الھدیٰ قاسمی نے پڑھائی جس میں پٹنہ حاجی پور سیوان اور قرب وجوار کے مسلمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس حادثے پر ملک کی نامور شخصیات نے مفتی محمد ثناء الھدیٰ قاسمی اور ارقم ضیاء کے والد سے اظہار تعزیت کیا جن حضرات نے فون کے ذریعے صبر اور تسلی کے کلمات کہے ان میں امیر شریعت مفکر اسلام مولانا محمد ولی رحمانی صاحب ،مولا‌نا محمد شبلی قاسمی مولانا احمد حسین محرم ،مولانا منت اللّٰہ حیدری،۔مولانا اسعد اللہ،تنظیم اءمہ مساجد کے ذمہ دار امام عالم قاسمی،ڈاکٹر راحت حسین،ڈاکٹر کامران غنی صبا،محمد اسرار کولکاتہ،ڈاکٹر امام اعظم،عطا عابدی،عین الحق امینی،مفتی ماہتاب،منصور قاسمی ،عارف اقبال،عبدالرحیم دربھنگا،کے نام خاص طور سے قابل ذکر ہیں،مفتی محمد ثناء الھدیٰ قاسمی صاحب نےان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے صبرو ثبات اور راضی برضا الہی رہنے کی تلقین کی اور حوصلہ دیا