Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, February 22, 2021

منائی ‏گئی ‏مولا ‏نا ‏آزاد ‏کی ‏برسی۔اساتذہ ‏کو ‏دہا ‏گیا ‏ایوارڈ۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش ۔۔۔صدائے وقت ۔۔22 فروری 2021۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سجان گنج کے پرونم اسکول میں پیر کے روزمولانا ابوالکلام آزاد کی برسی پورے احترام سے منائی گئی۔پروگرام کی صدارت کانگریس اقلیتی سیل کے ضلع صدرعارف خان نے کی۔ جس میں بطور مہمان خصوصی حاجی افتخار احمد اور محمد یونس خان نے شرکت کی۔
 اس موقع پر اسکول کے اساتذہ کو آزاد اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا اور مدرسہ سجان گنج کے اساتذہ کو مولانا اصغر القادری کی سربراہی میں ایوارڈ دیا گیا۔ پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ مولانا ابو الکلام آزاد یا ابو الکلام غلام محی الدین مشہور ہندوستانی مسلمان اسکالر تھے۔ وہ ایک شاعر، ادیب، صحافی اور ہندوستانی مجاہد آزادی  تھے۔ ہندوستان کی آزادی کے بعد وہ ایک اہم سیاسی عہدے پر فائز رہے۔
 انہوں نے مہاتما گاندھی کے اصولوں کی حمایت کی اور ہندو۔ مسلم اتحاد کے لئے کام کیا،وہ ان مسلم رہنماؤں میں شامل تھے جو ایک علیحدہ مسلم قوم (پاکستان) کے اصول کی مخالفت کرتے تھے۔ انہوں نے آزادی کی تحریک میں اہم کردار ادا کیا۔ 1923 میں وہ انڈین نیشنل کانگریس کے سب سے کم عمر کے قومی صدر بنے اور 1940 سے 1945 کے درمیان کانگریس کے صدر رہے۔ وہ آزادی کے بعد ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم بنے اور یونیورسٹی گرانٹ کمیشن کا قیام ان کے سب سے ناقابل فراموش کام تھا۔اس موقع پرجبار علی سلمانی، عارف سلمانی، محمداطہر، محمدانور، محمد حفیظ، غفران خان سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔پروگرام کی نظامت اسکول کی پرنسپل سلجا پر مود اور آئے ہوئے لوگوں کا شکریہ پرمود کے سنگھ نے کیا۔