Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, February 27, 2021

مغربی بنگال: نندی گرام سیٹ سے ممتا بنرجی کو عباس صدیقی اور بی جے پی سے سخت مقابلہ کا امکان

ریاست کی نندی گرام سیٹ پر ملک بھر کے لوگوں کی نگاہیں مرکوز ہیں۔ نندی گرام سے ممتا بنرجی نے اپنی امیدواری کا اعلان کیا ہے۔ وہیں ترنمول کانگریس کے ہیوی ویٹ لیڈر شوبھندو ادھیکاری نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے اور اب لیفٹ اورکانگریس اتحاد نے نندی گرام سیٹ عباس صدیقی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کولکاتا..مغربی  بنگال / صدائے وقت ذرائع/ 27 فروری 2021۔

+++++++++++++++++++++++++++++++++++

مغربی بنگال اسمبلی الیکشن کی تاریخوں کا اعلان ہوچکا ہے۔ ہر سیاسی جماعت جیت کے دعوے کے ساتھ میدان میں ہے۔ وہیں ریاست کی نندی گرام سیٹ پر ملک بھر کے لوگوں کی نگاہیں مرکوز ہیں۔ نندی گرام سے ممتا بنرجی نے اپنی امیدواری کا اعلان کیا ہے۔ وہیں ترنمول کانگریس کے ہیوی ویٹ لیڈر شوبھندو ادھیکاری نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے اور اب لیفٹ اورکانگریس اتحاد نے نندی گرام سیٹ عباس صدیقی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نندی گرام نے 2009 میں وزیراعلی ممتا بنرجی کی تاریخی جیت کی راہ ہموار کی تھی۔ نندی گرام تحریک کسانوں کی تحریک تھی، انڈسٹری کے لئے کسانوں سے زمین لئے جانے کی سابقہ لیفٹ حکومت کے فیصلے کے خلاف نندی گرام کے کسانوں نے تحریک شروع کی اور اس تحریک میں کسانوں کو جانیں بھی گنوانی پڑیں۔ اِس تحریک نے جہاں لیفٹ کو نقصان پہنچایا، وہیں ترنمول کانگریس کے لئے جیت کی راہ ہموار کی۔