Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, February 24, 2021

سماجوادی ‏پارٹی ‏کے ‏قومی ‏صدر ‏اکھلیش ‏یادو ‏کی ‏جونپور ‏آمد ‏جمعرات ‏کو۔۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش / صدائے وقت / 24 فروری 2021۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
سماجوادی پارٹی کے قومی صدر سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو جمعرات کے روزجونپور آرہے ہیں۔وہ یہاں پر طے پروگرام کے تحت سابقہ دنوں دنیا کو الوداع کر چکے سابق ممبران اسمبلی کے اہل خانہ سے ملاقات کرتعزیت پیش کرنے کے علاوہ بکشا کے چک مرزاپور میں پولیس حراست میں ہلاک ہوئے نوجوان کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔
واضح ہو کہ سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو جمعرات کے روز بذریعے طیارہ صبح11بجے وارانسی کے بابت پور پہنچیں گے۔بابت پور سے بذریعے کار 12:45بجے مچھلی شہر کے جمالپور گاؤں پہنچ کر سابق ممبر اسمبلی مرحوم جوالا پرساد یادو کی رہائش گاہ پہنچ کر اہل خانہ کو تعزیت پیش کریں گے۔یہاں سے 1:45بجے بکشا تھانہ کے چک مرزاپور جائیں گے جہاں پولیس حراست میں ہلاک ہوئے کشن یادو کے اہل خانہ سے ملاقات کر یں گے۔اس کے بعد شہر کوتوالی حلقہ کے محلہ میر مست میں سابق ممبر اسمبلی مرحوم حاجی افضال احمد کی رہائش پر پہنچ کر اہل خانہ سے ملاقات کر تعزیت پیش کریں گے۔جمعرات کی رات شہر میں ہی رکنے کے بعد جمعہ کے روز مرزاپور جائیں گے۔