Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, February 24, 2021

پیٹرولیم ‏اشیاء ‏کی ‏مہنگائی ‏کے ‏خلاف ‏سماوادی ‏یوتھ ‏سبھا ‏کا ‏احتجاجی ‏مظاہرہ۔

جون پور۔۔اتر پردیش /صدائے وقت / 24 فروری 2021۔
+(++++++++++++++++++++++++++++++++++
پٹرولیم اشیاء کی قیمتوں کی میں اضافہ اور صوبے کی خراب قانون نظام کے خلاف سماجوادی پارٹی یوتھ سبھا کے ضلع جنرل سیکریٹری راجویر یادو کی قیادت میں بدھ کے روز مڑیاہوں ایس ڈی ایم عدالت کے سامنے کارکنوں نے دھرنہ مظاہرہ کیا۔اس دوران صدر جمہوریہ کو منسوب مطالبات کا میمورنڈم ایس ڈی ایم کو سونپا گیا۔
دھرنہ کو خطاب کرتے ہوئے راجویر یادو نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران ہوئے نقصان اور تکلیف سے لوگ باہر نہیں نکلے تھے کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پٹرولیم اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت کم ہونے کے باوجود ہمارے ملک کی حکومتوں نے شہریوں سے زیادہ ٹیکس وصول کئے اور حالات یہ ہے کہ مرکزی حکومت کی اضافی ٹیکس کی وجہ سے موجودہ وقت میں پٹرول،ڈیزل اور پکوان گیس کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ اچھے دن کا وعدہ کر حکومت نے عوام کو آزادی کے بعد سب سے برے دن دکھائے ہیں۔یہ حکومت ٹیکس کے طور پر عوام سے وصولی کر اپنے قریبی کارپوریٹروں کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔صوبے میں لوٹ،قتل،آبروریزی کی واردات پر انھوں نے صوبائی حکومت کو ہر محاذ پر ناکام بتایا۔بعد دھرنہ صدر جمہوریہ کو منسوب مطالبات کا میمورنڈم ایس ڈی ایم سنجے مشراکو سونپا گیا۔اس موقع پر جے پی یادو،کرن چوہان،منوج پٹیل،آشیش پٹیل،گنپتی یادو،دھیریندر یادو،روی یادو،اعجاز احمد،پرنس یادو سمیت دیگر کارکنان موجود رہے۔