Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, February 16, 2021

‎ ‎ ‎چوروں ‏نے ‏گھر ‏میں ‏ داخل ‏ ہوکر ‏کی ‏ لاکھوں ‏ کی ‏ لوٹ ‏. ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت/16فروی 2021 
++++++++++++++++++++++++++++
مڑیاہوں کوتوالی حلقہ کے بھبھوار گاؤں میں گزشت شب حوصلہ بلند چوروں نے ایک گھر میں داخل ہو کر آلماری توڑ اندر رکھا نقدی سمیت لاکھوں کے زیورات پر ہاتھ صاف کر دیا۔منگل کی صبح نیند سے بیدار ہوئے متاثرین نے غائب سامان کو دیکھ اطلاع پولیس کو دی۔اطلاع پر پہنچی پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف تحریر لیکر تفتیش میں لگ گئی ہے۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں کے رہنے والے گنگیش کمار مشرا گزشتہ روز کھانے کے بعد اپنے کمرے میں کنبہ کے ساتھ سونے چلے گئے۔دیر شب چھت کے راستے چور گھر کے اندر داخل ہو گئے اور مکان کے دو کمروں میں رکھے آلماریوں کو توڑ اندر رکھا 30ہزار کی نقدی اور 4لاکھ سے زیادہ کے سامان اٹھا لے گئے۔منگل کی الصبح کنبہ کے لوگ نیند سے بیدار ہوئے بکھرا سامان اور غایب زیورات دیکھ اطلاع پولیس کو دیا۔چوری کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس موقع معائنہ کرتے ہوئے متاثرسے تحریر لیکر چوروں کی سراغ رسی میں لگ گئی ہے۔