Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, February 16, 2021

گرام ‏پردھان ‏کو ‏گولی ‏ ماری ‏ گئی ‏. ‏ دوران ‏ علاج ‏موت ‏. ‏

جون پور.. اترپردیش /صدائے وقت / 16فروری 2021 
+++++++++++++++++++++++++++++ 
سرائے خواجہ تھانہ سے محض کچھ فاصلے پر جونپور۔شاہ گنج شاہراہ پرپرائمری اسکول کے سامنے سرراہ موٹرسائیکل سوار بدمعاشوں نے گاؤں پردھان کو روک کر گولی مار دیاجس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے علاج کیلئے ضلع اسپتال لے گئی جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پردھان کی موت کی خبر ملتے ہی پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور مشتعل ہجوم شاہراہ پر پہنچ کر پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے جام لگا دیا۔اس دوران پہنچی پولیس فورس کی گاڑیوں کو بھی مشتعل ہجوم نے پتھراؤ کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کردیا۔علاقہ میں پھیل کشیدگی کے مدنظر بڑی تعداد میں پولیس اور پی اے سی کے جوان تعینات کرتے ہوئے اعلی افسران جام کو ختم کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اطلاع کے مطابق مقامی تھانہ حلقہ کے مکھمیل پور گاؤں کے پردھان راج کمار یادو50اپنی موٹرسائیکل سے ہیڈکوارٹر کی طرف جا رہے تھے۔بتاتے ہیں کہ پردھان جیسے ہی تھانہ سے کچھ پہلے شاہراہ پر واقع پرائمری اسکول کے سامنے پہنچے تھے،پیچھے سے آئے موٹرسائیکل سوار بدمعاشوں نے پانچ گولی مارکر فرار ہو گئے۔سرراہ گولی چلتے ہی راہگیروں میں افرا تفری مچ گئی اور کثیر تعداد میں مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے پردھان کو علاج کیلئے ضلع اسپتال لے گئی جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پردھان کی موت کی خبر ملتے ہی اطراف کے نصف درجن سے زیادہ گاؤں کے لوگ اہل خانہ کے ساتھ شاہراہ پر پہنچ گئے اور مشتعل ہجوم نے ملزما کی فوری گرفتاری سمیت دیگر مطالبات کو لیکر کوئری ڈیہا بازار میں جام لگا دیا۔شاہراہ پر جام لگنے کی اطلاع ملتے ہی سی او سٹی جتیندر دوبے سرکل کے سبھی تھانوں کی فورس کے ساتھ جیسے ہی موقع پر پہنچے مشتعل ہجوم نے پتھراؤ شروع کر دیا جس سے پولیس کی گاڑیوں کوچھوڑ کر پیچھے ہٹ گئے۔اس دوران ہجوم نے سی او سمیت تھانہ انچارج کی گاڑی پر حملہ کر توڑ پھوڑ کر دیا۔سی اونے موقع کی نذاکت کی اطلاع اعلی افسران کو دیا جس پر پی اے سی اور کئی دیگر تھانوں کی فورس موقع پر پہنچ گئی۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما،پولیس سپرٹنڈنٹ راج کرن نیئر،سی ڈی او انوپم شکلا سمیت تمام افسران موقع پر پہنچ کر مشتعل ہجوم کو کاروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کافی مشقت کے بعد جام کو ختم کرایا۔