Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, February 23, 2021

جونپور ‏کی ‏خبریں۔۔۔۔۔

جون پور / اتر پردیش / صدائے وقت /23 فروری 2021۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
کیراکت اسمبلی سے بھاجپا کے ممبر اسمبلی دنیش چودھری کے نمائندہ پر تحصیل کے لیکھ پال نے غیر قانونی کام کرنے سے منع کرنے پر بدسلوکی اور قتل کرنے کی دھمکی دینے کا الزام لگاتے ہوئے مقامی کوتوالی میں تحریر دیا ہے۔پولیس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
تحصیل کے دھرورا حلقہ کے لیکھ پال ہمانشو گوتم نے کوتوالی میں تحریر دیکر الزام لگایا کہ ان کے حلقہ کے رہنے والے جے ہند یادو کی زمین کے معاملے میں گزشتہ دنوں ممبر اسمبلی دنیش چودھری کے نمائندے آر ڈی چودھری نے فون کر غیر قانونی رپورٹ لگانے کا دباؤ بنایا جس سے منع کرنے پر پہلے فون پر نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔اتوار کے روز ایس ڈی ایم دفتر پہنچ کر کئی ملازموں کے سامنے ذات سے متعلق الفاظ کا استعمال کیا اور قتل کرنے کی بھی دھمکی دی۔منگل کے روز لیکھ پال نے ایس ڈی ایم کو تحصیلدار رام سدھار رام اور کوتوالی میں آر ڈی چودھری کے خلاف تحریر دیکر انصاف کی فریاد کی۔پولیس نے تحریر لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++:
ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما نے منگل کے روز بیسک تعلیم دفتر کا اچانک معائنہ کیا جس سے دفتر میں افرا تفری کا ماحول قائم ہو گیا۔معائنہ کے دوران انھوں نے موجودگی رجسٹر کی جانچ کی جس میں سبھی ملازم غیر حاضر ملے۔موجودگی رجسٹر پر غیر حاضر ملازمین کو دیکھ انھوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سبھی کو وقت سے دفتر میں آنے کی ہدایت دی۔
دفتر کے معائنہ کے دوران خستہ حال عمارت کو دیکھ انھوں نے بیکار ثابت کرتے ہوئے میٹنگ ہال تعمیر کرانے کی ہدایت بی ایس اے پروین کمار تیواری کو دیا۔انھوں نے بی ایس اے سے نئے اساتذہ کی تقرری سے متعلق معلومات حاصل کرتے ہوئے کہا کہ جن اساتذہ کے پران نمبر حاصل نہیں ہوئے ہیں،ان کے نمبر کو جلد جاری کیا جائے۔انھوں نے ڈی سی ٹریننگ،کستوربا اسکولوں میں وارڈن کی حالات کی معلومات حاصل کی۔گورنمنٹ گرلس اسکول کے معائنہ میں کلاس روم چلتے ہوئے ملنے پر انھوں نے خوشی کا اظہار کیا اور اسکول میں رجسٹرڈ بچوں کی معلومات حاصل کی۔معائنہ کے دوران انھوں نے کھیل کا میدان تیار کرنے کی ہدایت دی۔بی ایس اے کو ہدایت دیا کہ گاڑی پارکنگ کا انتظام بہتر کرایا جائے۔اس دوران انھوں نے معذور بچوں کیلئے بنائے گئے رسورس روم کا بھی معائنہ کیا اور ہدایت دیا کہ معذور بچوں کو بہتر طریقے سے معیاری تعلیم دیا جائے جس سے وہ خودکفیل بن سکے۔
++++++++++++++++++++++++++++++++++
مڑیاہوں کوتوالی حلقہ کے اونچنی کلاں گاؤں کے قریب جونپور۔مرزاپور شاہراہ پر تیز رفطار بلیرو کو بچانے میں بالو لدی ٹرک شاہراہ کنارے بے قابو ہو کر پلٹ گئی۔بے قابو ٹرک کی زد میں آنے سے موٹرسائیکل سوار تین لوگ دب گئے جس میں نوجوان سمیت دو کی موت ہو گئی جبکہ ایک خاتون ٹیچر سمیت ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے کرین کی مدد سے ٹرک کو ہٹواکر لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج زخمی ٹیچر کو ضلع اسپتال بھیجا جہاں سے ڈاکٹروں نے وارانسی ریفر کر دیا
اطلاع کے مطابق مرزاپور سے بالو لادکر جونپور کی طرف آرہا ٹرک جیسے ہی شاہراہ کے مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچا تھا سامنے سے تیز رفطار بلیرو آگئی جس کو بچانے میں ٹرک بے قابو ہوگیا اور موٹرسائیکل سے جا رہے نیوڑیاں تھانہ حلقہ کے گتون گاؤں کے پردھان انل کنوجیا کے بیٹے نکھل 20اور چاچی سریتا چودھری 30جو سرکاری ٹیچر ہیں سمیت برسٹھی کے تیزگڑھ کے رہنے والے شیولال دوبے65کو اپنی زد میں لیتے ہوئے شاہراہ کنارے واقع کھڈے میں پلٹ گیا۔حادثہ میں خاتون ٹیچر چھٹک کر کچھ دور چلی گئی جبکہ نوجوان سمیت ضعیف ٹرک کے نیچے دب گئے۔سرراہ ہوئے حادثہ کو دیکھتے ہی کثیر تعداد میں مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور اطلاع پولیس کو دیتے ہوئے زخمی خاتون ٹیچر سمیت ڈرائیور گجودھر کو علاج کیلئے ایمبولنس سے ضلع اسپتال بھیجوایا جہاں سے ڈاکٹروں نے سریتا کی حالت نازک دیکھ بہتر علاج کیلئے وارانسی ٹرامہ سنیٹر ریفر کر دیا۔ادھر حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم سنجے مشرا،سی او راجیندر پرساد،کوتوال منارام،تھانہ انچارج سکرارا اشونی دوبے مع فورس موقع پر پہنچ گئے اور جے سی بی کی مدد سے ٹرک کو ہٹوایا گیا۔ٹرک کے نیچے سے نوجوان سمیت ضعیف کو پولیس نے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔لاشوں کو پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج ٹرک کو قبضہ میں لیکر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
منگرا بادشاہ پور ریلوے اسٹیشن کے قریب پکڑی گاؤں میں ہیڈفون لگا کر ریلوے ٹریک پر ٹہل رہے نوجوان کی ٹرین کی زد میں آنے سے موت ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پکڑی گاؤں کا رہنے والا ہرشت سنگھ 19ولد دنیش کمار سنگھ گھر کے قریب ریلوے ٹریک پر منگل کی صبح ہیڈفون لگا کر گانا سنتے ہوئے ٹہل رہا تھا۔بتاتے ہیں کہ اس دوران وارانسی کی طرف سے آرہی ٹرین ہارن دے رہی تھی کہ لیکن ہیڈفون کی وجہ سے ہارن کی آواز نہیں سنائی دیا اور ٹرین نے اسے زد میں لے لیاجس سے موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔مقامی لوگوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس سمیت اہل خانہ کو دیا جس پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔