Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, February 12, 2021

جونپور ‏کی ‏خبریں۔۔

جونپور ۔۔اتر پردیش/صدائے وقت/۲۱فروری۲۰۲۱۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++
منگرابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے سجان گنج روڈ پر واقع سرائے ڈنگور گاؤں کے قریب جمعہ کے روز موٹرسائیکلوں کی ہوئی تصادم میں دونوں سوار شدید زخمی ہو گئے۔
بتاتے ہیں کہ مقامی تھانہ حلقہ کے مجگواں گاؤں کا رہنے والا آردش25ولد رادھے شیام موٹرسائیکل سے بازار جا رہا تھا کہ جیسے ہی مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچا،سامنے سے آرہے مہاراج گنج تھانہ تحت جنور گاؤں کے رہنے والے رام جیت55ولد منر سے آمنے سامنے تصادم ہو گئی۔حادثہ میں دونوں موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں نے واقعہ کی اطلاع اہل خانہ کو دیتے ہوئے علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں سے ڈاکٹروں نے دونوں کو علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
اترپردیش لیگل سروسز اتھارٹی لکھنؤ کی ہدایات کے مطابق ضلع جج ضلع قانونی خدمات اتھارٹی کی اجازت پر اتھارٹی کے زیراہتمام جمعہ کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ضلع جیل کا معائنہ اور قیدیوں کیلئے قانونی خواندگی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
 اس موقع پرسول جج / انچارج سکریٹری محمد فیروز نے قیدیوں کو بنیادی اور آئینی حقوق کے بارے میں آگاہ کیا۔ خواتین قیدیوں کے لئے نالسا کے ذریعہ چلائی جارہی اسکیم کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی کی ہدایت کے مطابق ان کے مقدمات کی صورتحال تازہ ترین معلومات کے ساتھ ساتھ ضلعی قانونی خدمات اتھارٹی کے ذریعہ غریب، لاچار اور معذور افراد کو مفت وکالت فراہم کرکے قانونی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ضلع قانونی خدمات اتھارٹی کو اپنے مسائل بتائیں تاکہ ان کی پریشانیوں کا بروقت تصفیہ کرایا جاسکے۔ اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ، جیل پی ایل وی سمیت تمام قیدی موجود رہے۔