Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, February 12, 2021

دہلی - این سی آر میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے، پنجاب ہریانہ اور جموں وکشمیرواترپردیش میں بھی زلزلہ


دہلی - این سی آر سمیت پورے شمالی ہندوستان میں جمعہ کو زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ سری نگر میں جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ رات میں تقریباً 10:31 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گ

نئی دہلی/صدائے وقت / ذرائع/ ۱۲ فروری/ ۲۰۲۱

++++++++++++++++++++++++++++++++++

: دہلی - این سی آر سمیت پورے شمالی ہندوستان میں جمعہ کو زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ سری نگر میں جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ رات میں تقریباً 10:31 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے آتے ہی لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ وقت سے مسلسل زلزلے کے جھٹکے آرہے ہیں۔ دہلی این سی آر کے علاوہ پنجاب، ہریانہ، جموں وکشمیر، ہماچل پردیش میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔اس کے علاوہ اتر پردیش کے دار الحکومت لکھنؤ تک محسوس کئے کئے۔ریکٹر اسکیل پر اس کی تیزی ،6 اعشاریہ3 تیزی ناپی کیئ۔اس کا مرکز تزاکستان کو بتایا جارہاہے۔


خبروں کے مطابق کسی طرح کے جانی و مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے تاہم اونچی عمارتوں میں جھٹکوں کی شدت زیادہ محسوس کی گیئ۔جمو کشمیر کے کیی علاقوں میں مکانوں کی دیواروں میں دراریں پڑگییں۔مرکز زمین سے 74 کلو میٹر زیر زمین تھا۔