Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, February 21, 2021

شاہگنج ‏میں ‏منایا ‏گیا ‏شاندار ‏طریقے ‏سے ‏ًعالمی ‏یوم ‏یونانیً۔

ہماری تنظیم انڈین سسٹم آف میڈیسن ،یونانی و آیوروید کے مسائل کو حل کرنے کے لئے مسلسل کوشاں ہے۔
ڈاکٹر یو ایس پانڈے۔۔۔قومی جنرل سکریٹری نیشنل میڈیکل ایسوسی ایشن۔

یونانی اطباء کو اپنی وراثت کو زندہ رکھتے ہوئے طب میں پریکٹس کرنی چاہئے۔
ڈاکٹر پروفیسر سید فضل اللہ قادری۔

مشرقی یوپی میں خالص یونانی اسپتال کھولنے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر عبد السلام فلاحی۔

المفردات کتاب کا رسم اجراء۔

جونپور۔۔اتر پردیش۔۔۔ صدائے وقت ۔۔نمائندہ۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
شاہگنج میں گزشتہ سنیچر مورخہ 20 فروری کو نیشنل انٹیگریٹیڈ میڈیکل ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام ًعالمی یونانی ڈے کا کی پر وقار تقریب کا  انعقاد اتسو واٹیکا کے شاندار ہال میں کیا گیا۔
این آئی ایم اے کے قومی جنرل سکریٹری ڈاکٹر یو ایس پانڈے پروگرام کے مہمان خصوصی و پٹنہ سے آئے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر سید فضل اللہ قادری و ڈاکٹر عبد السلام فلاحی  مہمان اعزازی کے طور پر شرکت کی جبکہ این آئی ایم اے شاہگنج کے سر پرست ڈاکٹر عرفان احمد نے پروگرام کی صدارت کی اور نظامت کے فرائض پروگرام کے کنوینر ڈاکٹر شرف الدین اعظمی نے کی۔
پروگرام کا آغاز ڈاکٹر عتیق احمد کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔۔مہمانوں کے تعارف خیر مقدم و گلپوشی کے بعد این آئی ایم اے شاہگنج کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر طارق شیخ نے اپنی برانچ کی تاریخ پر روشنی ڈالی ، کارکردگی کی رپورٹ پیش کی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالی۔
ڈاکٹر میشم علی نے تاریخ طب اور حکیم اجمل خان پر تقریر کی۔
واضح ہو کہ مسیح الملک حکیم اجمل خان کی یوم پیدائش (11فروری)کے موقع پر عالمی یوم یونانی ملک و بین الاقوامی سطح پر منایا جاتا ہے اور یہ سلسلہ پورے فروری ماہ تک چلتا رہتا ہے۔
اس موقع پر مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ حکیم اجمل خان کی ہی ذات ہے جنھوں نے انگریزی حکومت کے دوران یونانی اور آیوروید کو زندہ رکھنے کی مہم چلائی اور انڈین سسٹم آف میڈییسن کا وجود ہوا جس میں یونانی و آیوروید کا امتزاج ہے۔انھوں نے کہا کہ ہماری تنظیم یونانی و آیوروید کے مسائل کو لیکر سدا کوشاں رہی ہے اور سا سلسلے میں مسلسل جد وجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔اس موقع پر کووڈ 19 کے دور میں اپنے فرائض کو انجام دیتے ہوئے جن ڈاکٹروں نے اپنی جان گنوائی ان کو  ڈاکٹر یو ایس پانڈے نے خراج عقیدت پیش کیا اور تمام حاظرین نے کھڑے ہوکر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
پٹنہ سے آئے ہوئے مہمان اعزازی  ریٹائرڈ پروفیسر گورمنٹ طبیہ کالج پٹنہ ،  آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے نائب قومی صدر و  کئی طبی کتابوں کے مصنف ڈاکٹر فضل اللہ قادری نے اپنی پرمغز و شائستہ تقریر میں کہا کہ مسیح الملک حکیم اجمل خان ایک معروف طبیب کیساتھ ایک مجاہدآزادی تھے انھیں اللہ نے بہت کم عمر دی صرف 59 سال کی زندگی پائی مگر انھوں نے یونانی طب پر جوکام کیاوہ نا قابل فراموش ہے۔آج ہم ان کی یوم پیدائش منا رہے ہییں تو ہمار فرض منصبی ہے کہ ہم اپنی وراثت کی حفاظت کریں اور کوشش کریں کہ حکمت و یونانی دواؤں سے ہی اپنے مریضوں کا علاج کریں ۔جو نہایت کامیاب پیتھی ہے۔۔اگر مکمل یونانی نہیں کرتے ہیں تو یونانی اور انگریزی دواؤں کے امتزاج سے علاج کریں اور اپنے نسخے میں یونانی ادویات کو ضرور شامل کریں۔
پٹنہ سے ہی آئے ہوئے دوسرے مہمان اعزازی ، آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے صوبہ بہار کے صدر۔سیاسی و سماجی شخصیت۔ڈاکٹر عبدالسلام فلاحی نے اپنے جوشیلے خطاب میں یونانی اطباء سے اپیل کی کہ وہ بڑے بڑے نرسنگ ہوم بنانے کے بجائے ہر طرح کی سہولیات سے آراستہ ًطبی اسپتال" قائم کریں۔انھوں نے کہا کہ یونانی طب ہماری زبان و ہماری تہذیب و ثقافت سے وابستہ ہے اور یہ علاج و معالجہ کا قدرتی طریقہ ہے ۔ہم نے باقاعدہ اس طبکی تعلیم حاصل کی ہے اس کی سند لی ہے۔اسی پیتھی کے تحت حکومت نے ہمیں رجسٹریشن دیا ہے تو کیوں نہ ہم اپنے اس قدرتی طریقہ علاج کو اپنا کر اپنی وراثت کی حفاظت کریں۔
اس موقع پر ڈاکٹر محمد امجد نے طب کے گھریلو و قدرتی نسخوں پر وابستہ ایک نظم پیش کیا۔
اس موقع پر مہمان اعزازی ڈاکٹر فضل اللہ قادری کی کتاب " المفردات" کی رسم اجراء بھی کی گئی۔
پروگرام کے آخر میں تمام مہمانوں کو مومینٹو دیکر و شال پہنا کر انکا شکریہ ادا کیا گیا۔۔پروگرام کے اختتام پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تنظیم کے صدر ڈاکٹر درگیش تیواری نے پروگرام کے خاتمے کااعلانکیا ۔۔اس موقع پر پر تکلف ڈنر کااہتمام کیا گیا۔
پروگرام میں قرب وجوار کے کافی اطباء نے شرکت کی خاص طور پر سرائمیر اعظم گڑھ  سے ڈاکٹر محمد ثاقب ایم ایس یو نانی ۔ڈاکٹر فیاض احمد علیگ ایم ڈی یونانی ڈاکر راشد۔۔پھولپور اعظم گڑھ سے ڈاکٹر نعیم احمد ، ڈاکٹر ضیاء عالم ، ڈاکٹر ہارون خان ظہری، جونپور نیما سکریٹری ڈاکٹر حسان علی کے علاوہ کھیتا سرائے ،گرینی، مانی کلاں کی شرکت نے پروگرام کو رونق بخشی۔
پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں نیما کی ایکزیکیوٹیو باڈی کے علاوہ آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران بطور خاص ڈاکٹر جے پی سیٹھ، ڈاکٹر شوکت خان ۔۔ڈاکٹر عون محمد ،ڈاکٹر خورشید عالم ،ڈاکٹر اتل یادو ،ڈاکٹر محمد حامد ، ڈاکٹر ندیم احمد خان  وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔