Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, February 11, 2021

ضلع ‏مجسٹریٹ ‏کا ‏گیؤ ‏شالہ ‏کا ‏معائنہ

جون پور .اتر پردیش / صدائے وقت/۱۱فروری۲۰۲۱۔
 .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  
ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما نے جمعرات کے روز کرنجاکلاں بلاک کے پیارے پور گاؤں میں تعمیر عارضی گؤ شالا کا معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران انھوں نے مویشیوں کے چارہ اور پانی کے انتظام کی معلومات حاصل کیا۔
انھوں نے ایگزیکٹیو افسر نگر پالیکا کو ہدایت دیا کہ مویشیوں کو فوری طور پر گؤشالامیں شفٹ کرنے کا کام شروع کر ادیا جائے،شہری علاقہ میں سڑکوں پر لاوارش مویشی نہیں دکھنے چاہیے۔اس دوران انھوں نے گؤشالا کے پیچھے سرکاری زمین پر مویشیوں کیلئے سبز چارہ کے انتظام کرنے اور گؤ شالا احاطے میں سایہ دار درخت لگوانے کی ہدایت ڈی ایف کو دیا۔اس موقع پر ایم این یادو،اروند کمار سمیت دیگر افسران موجود رہے۔