Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, February 11, 2021

جونپور۔اتر ‏پردیش ‏کی ‏خبریں۔

 جون پور...اتر پردیش صدائے وقت /نمائندہ۔۱۱ فروری۲۰۲۱۔
----------------------------------------------------------------------
میر گنج تھانہ حلقہ کے بھٹہر گاؤں میں اراضی تنازعہ کو لیکر پٹی داروں کے درمیا ن کہا سنی کے بعد جم کر مارپیٹ ہو گئی۔دونوں فریق سے چلے اینٹ پتھر اور کلہاڑی میں خاتون سمیت کل پانچ لوگ زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں کی مدد سے سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے خاتون کی حالت نازک دیکھ بہتر علاج کیلئے الہ آباد ریفر کر دیا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں کے رہنے والے ستیہ نرائن چوہان اور دیپ نرائن چوہان کے درمیان اراضی کو لیکر کافی دنوں سے تنازعہ چل رہا ہے۔بتاتے ہیں گزشتہ دیر شام دونوں فریق میں متنازعہ زمین کو لیکر کہا سنی ہونے لگی جس کے بعد دونوں ایک دوسرے لاٹھی،ڈنڈہ اور کلہاڑی سے حملہ کرنا شروع کر دیا۔مارپیٹ میں کلہاڑی لگنے سے شکلادیوی40شدید زخمی ہو گئی جبکہ اس کا شوہر سنتوش 43اور خسر دیپ نرائن چوہان زخمی ہو گئے جبکہ دوسرے فریق سے چندن اور سنجے بھی زخمی ہو گئے۔مارپیٹ کی اطلاع ملتے ہی پہنچے مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے شکلا دیوی کی حالت نازک دیکھ بہتر علاج کیلئے الہ آباد ریفر کر دیا۔پولیس نے معاملے میں تحریر کی بنیاد پر مقدمہ درج کر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
---------------------------------------------------------------------
 حکومت کی جانب سے منعقدہ ضلع سطح کے سائنس ماڈل مقابلہ میں محمد حسن انٹر کالج کے سینئر کلاس میں اول اور جونیئر کلاس میں دوئم مقام حاصل کرنے پرجمعرات کے روز محمد حسن انٹر کالج کے احاطے میں پرنسپل محمد ناصر خان کی جانب سے سنیئر کلاس میں اول مقام حاصل کرنے والی عریبہ پروین اور نکیتا موریہ کونقد انعامات اور تمغہ پہنا کر اعزاز سے نوازا گیا۔اس دوران جونیئر کلاش میں دوئم مقام حاصل کرنے والے طالب علم محمد اویس کو بھی نقد انعامات اور میڈل کے اعزاز سے نوازا گیا۔
اس دوران موجود طلباء کو خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ناصر خان نے کہا کہ جیولوجی سائنس کے ترجمان اقبال علوی اور فزکس کے ترجمان محمد احمد نے طلباء کی صلاحیت کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ملک کے سابق صدر جمہوریہ مسائیل مین مرحوم عبد الکلام سے ہمیشہ سبق حاصل کرنا چاہئے۔ سائنس کے میدان میں انہوں نے میزائل مین کا خطاب حاصل کیا اور ان کی شخصیت کسی کی محتاز نہیں تھی۔ ملک کی ترقی میں ان کی سائنسی کردار رہتی دنیا تک جانا جائے گا۔اس موقع پر دونوں سائنس اساتذہ کا گلپوشی کر استقبال کیا گیا۔پروگرام کی نظامت محمد شہزادے نے کیا۔اس دوران ڈاکٹر شاہد علی، سشیل سنگھ، انوپم سنگھ، فیضی، محمد جیش خان، محمد سلمان دھرمیندر یادو، محمد اعظم،امحمد رشدی سمیت تمام اساتذہ اور طلباء موجود رہے۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
سماجی ادارہ لائنس کلب مین کی جانب سے ٹی بی مریضوں کو راحت پہنچانے کیلئے ادارہ کی صدر سونا بینکر کی قیادت میں کرنجاکلا  لاڈلے پور، حمزہ پور، چھونچا، بیجارام پور، کرساواں، جیٹھ پورا، ملہنی، پانڈے پور، کوہڈے سلطان پور، جھانس پور سمیت درجنوں گاؤں میں جاکر ٹی بی مریضوں اور ان کے سرپرستوں کو متناسب کھانا، ٹانک اور کمبل وغیرہ تقسیم کیا گیا۔اس دوران ٹی بی سے محفوظ رہنے کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا اور باقاعدگی سے کھانے کی ترغیب دی گئی۔
ڈاکٹر چھتیج شرما نے بچوں اور ان کے والدین کو بیماری کے بارے میں، بیماری سے بچاؤ اور اس سے بچاؤ کے طریقہ کار اور اس بیماری سے محفوظ رہنے کے بارے میں بتایا۔ انھوں نے لوگوں کو صفائی اور حفظان صحت سے بھی آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ زیادہ تر بیماریاں صرف گندگی کے ذریعہ پھیلتی ہیں۔ پروگرام کے کنوینر سید محمد مصطفیٰ نے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما کی اپیل پر خدمت کام لوگوں کو ٹی بی سے بچانے اور بیداری کرنے کے لئے کیے جارہے ہیں۔ سکریٹری انل گپتا نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ابھیشک بینکر، شتروگھن موریہ، اشوک موریہ، رام کمار ساہو وغیرہ موجود رہے۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے بھادی محلہ میں شوہر سے تنازعہ ہونے سے ناراض خاتون نے زہریلی اشیاء کھا لیا۔حالت خراب ہونے پر اہل خانہ علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں سے ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ محلہ کی رہنے والی انیتا40کا دیر شام کسی بات کو لیکر شوہر گورکھناتھ سے بحث ہونے کے بعد تنازعہ ہو گیاجس سے ناراض خاتون نے گھر میں رکھی زہریلی اشیاء کو کھا لیا۔دیر شب حالت خراب ہونے پر اہل خانہ علاج کیلئے مقامی صحت مرکز لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔