Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, February 26, 2021

پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کی خلاف ورزی نہ کرنے پر اتفاق۔۔بارڈر ‏کے ‏نزدیک ‏رہنے ‏والوں ‏میں ‏خوشی۔


ہندوستانی سیکیورٹی فورس اور پاکستان رینجرز پنجاب نےآئندہ سیز فائر کی خلاف ورزی نہ کرنےکا معاہدہ کیا ہے

نئی دہلی / صدائے وقت/ ذرائع۔/26 فروری 2021۔

+++++++++++++++++++++++++++++++++++

ہندوستانی سیکیورٹی فورس کا 14 رکنی وفد 2 روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہے جب کہ لاہور میں ہونے والے اجلاس میں بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل شری کرشن کمار شرما نے بھارت اور ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ اس موقع پر سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں، اسمگلنگ اور غیر قانونی نقل و حرکت پر بات کی گئی جب کہ اجلاس میں بارڈرکے دونوں جانب مارے جانے والے اسمگلروں کی تعداد اور تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

اجلاس کے دوران دونوں جانب سے ایک دوسرے پر سرحدی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا جس کے بعد اتفاق کیا گیا کہ آئندہ سیز فائر کی خلاف ورزی نہیں کی جائے گی اور اس حوالے سے ایک دوسرے سے رابطے بڑھانے کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔

اجلاس کے دوران بی ایس ایف کی جانب سے پٹھان کوٹ واقعے کو ایجنڈے کا حصہ بنانے کی تجویز پیش کی گئی جسے ڈی جی رینجرز پنجاب نے مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پٹھان کورٹ حملہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہے اور پاکستان واقعے کی تحقیقات کے لئے اپنی ٹیم بھارت بھیج کر تعاون کا عملی مظاہرہ کرچکا ہے جب کہ پٹھان کوٹ واقعہ کا بارڈر معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہے