Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, February 15, 2021

اعظم گڈھ: بہوجن سماج پارٹی کے سابق اسمبلی امیدوار کلام الدین خان کو بدمعاشوں نے ماری گولی، بنارس میں علاج کے دوران انتقال!


اعظم گڑھ/اتر پردیش/صدائے وقت/ 15وقت فروری2021/فروری2021 ذرائع۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
اعظم گڑھ: موضع خندن پور میں بہوجن سماج پارٹی کے نیتا کلام الدین صاحب کو نامعلوم بدمعاشوں نے گولی مار کر زخمی کر دیا، زخمی حالت میں انہیں لال گنج ہاسپیٹل میں لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹر نے حالت نازک دیکھ بنارس کیلئے ریفر کر دیا، وہاں علاج کے دوران موت ہوگی. 
مقامی رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق آج شام تقریبا سات بجے اعظم گڈھ کے خندن پور گاٶں میں بہوجن سماج پارٹی سابق امیدوار حلقہ نظام آباد کلام الدین خان کو بدمعاشوں نے گولی مارکر موقع سے فرار ہوگئے ، ملی جانکاری کے مطابق تین سے چار گولیاں چلاکر حملہ کیا گیا ہے ، آنا فانا اہل خانہ اور دیگر لوگوں نے علاج کے لئے لال گنج اسپتال لے گئے لیکن وہاں سے پھر بنارس علاج کے لئے روانہ ہوگئے، موقع پر خندن پور گاٶں میں بھاری تعداد میں پولیس اور افسران موجود ہیں اور معاملے کی تحقیق جاری ہے .