Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, February 14, 2021

ایم ‏آئی ‏ایم ‏کی ‏ضلعی ‏سطح ‏کی ‏میٹنگ۔۔ضلع ‏پنچایت ‏الیکشن ‏پر ‏تبادلہ ‏خیال

جون پور /اتر پردیش/ صدائے وقت/نمائندہ۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
اے آئی ایم آئی ایم ضلعی دفتر پرضلع صدر عمران بنٹی کی صدارت میں تمام اسمبلی صدور اور ضلع ایگزیکٹو ممبروں میٹنگ ہوئی جس میں آئندہ ضلع پنچایت انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ضلع صدر عمران بنٹی نے کہا کہ پارٹی ضلع پنچایت انتخابات مضبوطی سے لڑے گی اور کامیابی حاصل کرے گی۔ پارٹی جنگ کی سطح پر تنظیم کو مضبوط کررہی ہے اور گرام سبھا کی سطح پر بوتھ سطح تک کے عہدیداروں کوبیدار کررہی ہے اور پارٹی کی رکنیت کی مہم گاؤں سطح تک جاری ہے۔ پارٹی بلا امتیاز علاقے کی ترقی کے لئے الیکشن لڑے گی۔اس موقع پر ضلع جنرل سکریٹری جاوید صدیقی، دلراج بابو ایڈووکیٹ، شفیع الدین صدیقی، شاہ نیاز احمد، ضلع خزانچی انجینئر محمد معراج، ضلع جوائنٹ سیکرٹری پیغام انصاری، شاہد انصاری، حنیف خان، اشعر خان یوسف زئی، ڈاکٹر ارشاد انصاری سمیت دیگر عہدیداران موجود رہے۔