Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, February 14, 2021

پوروانچل ‏یونیورسٹی ‏کا ‏24 ‏واں ‏تقسیم ‏اسناد ‏پروگرام ‏16 ‏فروری ‏کو۔۔

جون پور ۔۔اترپردیش/صدائے وقت/وقت نمائندہ۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++ 
ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نرملا ایس موریہ نے یونیورسٹی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ یونیورسٹی کا 24 واں تقسیم اسناد تقریب آئندہ16 فروری کو ہو رہا ہے۔ 
یونیورسٹی کے چانسلر اور گورنر محترمہ آنندی نین پٹیل اس تقریب کی صدارت کریں گی اور کاشی ہندو یونیورسٹی کی سابق وائس چانسلر اور مرکزی زرعی یونیورسٹی رانی لکشمی بائی کے چانسلر پروفیسرپنجاب سنگھ مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس موقع پر طلبا کو گورنر کے ذریعے گولڈ میڈل تقسیم کیا جائیگا۔ اس میں 15 انڈرگریجویٹ طلباء،جس میں 7 طلباء اور 8 طالبات شامل ہیں۔ اسی طرح ماسٹرز میں 58 طلباء  گولڈ میڈل حاصل کریں گے، جس میں 20 طلباء اور 38 طالبات شامل ہیں۔ تقریب میں مختلف شعبوں کے 67 محققین کو بھی پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا جائے گا۔