Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, February 14, 2021

وزیر ‏مملکت ‏اتر ‏پردیش ‏نے ‏ضلع ‏میں ‏ترقیاتی ‏کاموں ‏کا ‏لیا ‏جائزہ۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔۔صدائے وقت ۔۔نمائندہ۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++
وزیر مملکت (آزادانہ انچارج) کھیل، نوجوان بہبود اور پنچایت راج محکمہ / انچارج وزیر جون پور اپیندر تیواری نے کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں ترقیاتی کاموں اور امن و امان کا جائزہ لیا۔
جائزہ میٹنگ میں انچارج وزیر نے تمام افسران کو واضح ہدایات دیا کہ حکومت کے ذریعہ چلائی جانے والی اسکیموں کے صد فیصد فوائد عام عوام کو دئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی اسکیم کا فائدہ اہل مستفید کو موصول نہیں ہوتا ہے تو متعلقہ افسر ذمہ دار ہوگا اور اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انچارج وزیر نے سپرنٹنڈنٹ پولیس کو ہدایت کیا کہ ایک تھانہ میں زیادہ وقت کے لئے تعینات پولیس اہلکاروں کو دوسرے تھانے میں منتقل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تھانوں میں شکایت کرنے والوں کے بیٹھنے کا انتظام ہونا چاہئے اور عوام کی مشکلات کو جلد از جلد حل کیا جائے۔ انچارج وزیر نے تمام ایس ڈی ایم کو سرکاری اراضی کا ریکارڈ جانچ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضہ کیا گیا ہے تو اسے فوری طور پر قبضہ سے آزاد کرایا جائے۔ غیر قانونی قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ محکمہ صحت کے جائزے کے دوران کوویڈ 19 کے مریضوں اور ویکسینیشن کی پیش رفت کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہوئے انھوں نے ہدایت کیا کہ اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی موجودگی کو یقینی بنانا ہوگا۔ اسپتالوں میں صفائی ستھرائی اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ انھوں نے سی ایم او کو آشا اور اے این ایم کے ذریعے عوامی نمائندوں کی موجودگی میں گولڈین کارڈ کو مزید تشہیر اورکارڈ تقسیم کرنے کی ہدایت دی۔وزیر نے ایگزیکٹو انجینئر کو بجلی کا نظام درست کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ بجلی کی جانب سے جن گھروں میں میٹر نصب نہیں ہیں اور بجلی کے بل بھیجے جارہے ہیں، پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت دیا کہ کیمپ لگا کر مسائل کا تصفیہ کرایا جائے۔ انچارج وزیر نے کہا کہ گرام پنچایت افسران بیوہ، ضعیفہ، معذور افراد کی فہرست بنا کر پنشن کیلئے گاؤں میں چوپال لگا کر مستحقین کو پنشن کا فائدہ فراہم کیا جائے۔ اس موقع پر وزیر مملکت گیریش چندر یادو، ایم ایل اے بدلا پور رمیش مشرا، منگرا بادشاہ پور سشما پٹیل، کیراکت ایم ایل اے کے نمائندے آرڈی چودھری، ممبر اسمبلی مڑیاہوں کے نمائندے وید پرکاش،پولیس سپرنٹنڈنٹ راجکرن نیئر، اے ڈی ایم فنانس اینڈ ریونیو رام پرکاش، سی آر او راجکمار دویدی، ڈی ڈی او بی بی سنگھ سمیت دیگر افسران و ملازمین موجود رہے۔