Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, February 14, 2021

سماجوادی ‏پارٹی ‏کے ‏حزب ‏اختلاف ‏کے ‏لیڈر ‏کا ‏کشن ‏یادو ‏کی ‏پولس ‏کسٹدی ‏میں ‏ہوئی ‏موت ‏کو ‏لیکر ‏عدالتی ‏جانچ ‏کا ‏مطالبہ

جون پور۔۔اتر پردیش۔۔صدائے وقت/ ذرائع۔
+++++++++++++++(+++++++++++++++++++
اترپردیش اسمبلی میں سماج وادی پارٹی کے حزب اختلاف لیڈررام گووند چودھری نے کہا کہ جون پور میں پولیس حراست میں کشن یادو عرف پجاری کی موت کی عدالتی جانچ ہائیکورٹ کے موجودہ جج سے کرانے کے ساتھ ملزم پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر گرفتاری کیا جائے۔مذکورہ باتیں انھوں نے ضلع کے بکشا تھانہ کے چک مرزا پور گاؤں میں متوفی کشن یادو کی رہائشگاہ پر 11 ممبروں کی تفتیشی ٹیم کے ساتھ معلومات حاصل کرنے کے بعد صحافیوں سے کہیں۔
 انہوں نے کہا کہ پولیس نے ہی کشن یادو کا قتل کیا ہے۔ اس واقعے میں شامل تمام پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما اور پولیس سپرنٹنڈنٹ راجکرن نیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ افسران نے عوام کے دباؤ پر ملزم پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔مسٹر چودھری نے کہا کہ اترپردیش میں امن وامان مکمل طور پر منہدم ہوگیا ہے، ریاست میں جنگل راج قائم ہو چکا ہے۔ سپریم کورٹ نے بھی اپنے حکم میں یہ بات قبول کیا ہے کہ اس وقت اترپردیش میں قانون کا راج نہیں بلکہ جنگل راج ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی انسانی حقوق کمیشن نے یہ بھی کہا ہے کہ ریاست اتر پردیش میں خواتین کے خلاف جرائم میں پورے ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔انہوں نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی پولیس اس وقت جسے چاہے قتل کررہی ہے جبکہ غنڈے سڑکوں پر گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست میں خراب امن و امان اور گھناؤنے جرائم کے پیش نظر ریاستی حکومت کو اخلاقیات کی بنیاد پر استعفی دینا چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات میں  پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہیراپھیری ہوتی ہے، لیکن عوام نے دیکھا ہے کہ کشن یادو کے جسم پر اتنے زخم تھے کہ اس کی موت ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ کشن یادو کے اہل خانہ کو 20 لاکھ روپے معاوضے کے ساتھ ساتھ نگر پالیکا کے کارپوریٹر بالا یادو کے قتل کے بعد اور اس کے اہل خانہ کو 10 لاکھ کی مالی امداد بھی دی گئی اور حادثے میں جاں بحق 7 افراد کے اہل خانہ کو 10 - 10 لاکھ معاوضہ حکومت سے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ہائیکورٹ کے موجودہ جج کے ذریعہ عدالتی جانچ نہیں کرتی ہے تو سماجوادی پارٹی اس قتل کو اسمبلی میں اٹھائے گی۔ انھوں نے پلوامہ کے شہید فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔وفد میں سابق وزیر، ایم ایل اے شیلیندر یادو للئی، سابق وزیر،ایم ایل اے جگدیش سونکر، ایم ایل اے لکی یادو، سابق ایم ایل اے اوم پرکاش دوبے بابا، ضلع صدر و سابق ایم ایل اے لال بہادر یادو،سابق ایم ایل اے شردھا یادو، ضلع پنچایت کے سابق صدرراج بہادر یادو، اقلیتی سیل کے ریاستی نائب صدر اعظم خان، شہر صدر کمال الدین انصاری موجود رہے۔