Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, February 21, 2021

پچیس ہزار پچاس چھوٹے بڑے پلوں کی مرمت کے لیے مہم کا ‏آغاز

مظفرنگر میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے واٹر پاور ڈیپارٹمنٹ کے تحت محکمہ آبپاشی اور آبی وسائل کے پچیس ہزار پچاس چھوٹے بڑے پلوں کی مرمت اور تزئین کے لیے مہم کا آغاز کیا ہے۔

مظفر نگر۔۔۔اتر پردیش /صدائے وقت /زرائع ۔

+++++++++++++++++++++++++++++++++++

اتوار کے روز ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں کلکٹریٹ کے احاطے میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اترپردیش گورنمنٹ واٹر پاور ڈیپارٹمنٹ کے تحت محکمہ آبپاشی و آبی وسائل کے نہر، پل اور چھوٹے پلوں کی مرمت کرنے کی مہم کا آغاز کیا۔

مہم کے ذریعہ ریاست کی پچیس ہزار پچاس محکمہ آبپاشی کے پل اور چھوٹے پلوں کی مرمت و تزئین کا کام کیا جائے گا، اترپردیش کے وزیر مملکت وجے کشیپ نے اس پروگرام سے متعلق مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ آج ریاست میں پچیس ہزار پچاس پل پلیو کی تعمیر کا کام اترپردیش میں محکمہ واٹر پاور کے ماتحت آغاز کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ ریاست میں کافی تعداد میں پل اور چھوٹے پل ٹوٹے ہوئے تھے، جس سے حادثات ہونے کا خدشہ بنا رہتا تھا، آج وزیراعلی کے سربراہی میں ایک بہت بڑے کام کو انجام دیا گیا ہے۔

اس مہم کے تحت پوری ریاست میں 25 ہزار پچاس اور مظفر نگر میں 306 پل پولیو کی مرمت اور تعمیر کا کام کیا جانا ہے، اس کام کو ہمیں سو روز کے اندر مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور ہم یقینی طور پر سو دن میں اس کام کو پورا کریں گے۔

اس پروگرام میں کھتولی کے ایم ایل اے وکرم سینی، قاضی کے ایم ایل اے پرمود اوٹوال اور وزیر مملکت وجے کشپ، ضلع مجسٹریٹ سلوا کماری جے سی ڈی او الوک یادو کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود رہے۔