Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, February 21, 2021

شاہین باغ: پی ایف آئی کے دفتر پر چھاپہ

یوپی ایس ٹی ایف نے اتوار کے روز پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے شاہین باغ کے دفتر میں تلاشی لی۔ یہ چھاپے یوپی ایس ٹی ایف کی جانب سے پی ایف آئی کے رہنما رؤف شریف سے پوچھ گچھ کے بعد مارے گئے۔

نئی  دہلی /صدائے وقت /ذرائع/21 فروری/ 
+++++++++++++++++++++++++++++++++++

    انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پچھلے سال دسمبر میں منی لانڈرنگ کے معاملے میں تریوندرم ہوائی اڈے سے رؤف شریف کو حراست میں لیا تھا۔شریف کو اترپردیش پولیس نے ہاتھرس کیس کے سلسلے میں حراست میں لیا تھا۔ ای ڈی کے مطابق، پی ایف آئی کے رہنما رؤف شریف نے 2020 میں عمان اور قطر سے غیر قانونی طور پر اپنے بینک اکاؤنٹ میں تقریبا 22 کروڑ روپے وصول کیے تھے۔

    ایس ٹی ایف پچھلے ہفتے کیرالہ سے شریف کو پروڈکشن وارنٹ پر لائی تھی۔ شریف پر اترپردیش میں سی اے اے / این آر سی مظاہروں کے دوران ہاتھرس میں تشدد اور فسادات کے پیچھے فنڈز اور سازش کا الزام ہے۔

    up stf raid on pfi office in shaheen bagh delhi

    رؤف شریف پی ایف آئی کے طلبا ونگ کے جنرل سکریٹری ہیں جو کیمپس فرنٹ آف انڈیا (CFI) کہلاتی ہے۔ اس سے قبل 17 فروری کو، اتر پردیش پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے دو ارکان کو گرفتار کیا تھا جو مبینہ طور پر ریاست کے مختلف مقامات پر سلسلہ وار حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور ہندو تنظیموں کے رہنماؤں کو نشانہ بنا رہے تھے