Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, February 21, 2021

کیا ‏ہندوستان ‏میں ‏دوبارہ ‏لاک ‏ڈاؤن ‏کا ‏ماحول ‏بنایا ‏جارہا ‏ہے ‏؟ ‏پڑھیئے ‏سمیع ‏اللہ ‏خان ‏کی ‏ایک ‏تجزیاتی ‏رپورٹ۔

از/سمیع اللہ خان/صدائے وقت۔
++++++++++++++++++++++++++++++++++
اگر ایک اور بار بھارت میں لاکڈاؤن لگانے کی غلطی کی گئی تو انارکی بھکمری اور خودکشی میں ایسا اضافہ ہوگاکہ ملک میں جہنم کا نظارہ ہوگا 
 اچانک سے ایک چار پھر ملک میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کا شور مچایا جارہاہے اور اس کےنام پر لاکڈاون کا ماحول بنایا جارہاہے ۔
 یہ دوبارہ کرونا اور لاکڈاؤن کا ہوّا، صرف اسلیے ہے تاکہ،، اس کے ذریعے اب وہ کسان۔آندولن اور بڑھتی ہوئی مہنگائی و بےروزگاری کے خلاف دیگر متوقع احتجاجی ماحول سے حکومت کو چھٹکارا مل سکے، جیسے سابقہ لاکڈاون کے ذریعے مودی۔سرکار نے ملک بھر میں چل رہی شاہین باغ احتجاجی تحریک سے نجات حاصل کی تھی
 اب رمضان بھی قریب آرہا ہے،. چنانچہ اسی بہانے ایک اور رمضان المبارک لاکڈاون کی نحوست کی نذر ہوجائے گا 
 کچھ حد سے زیادہ انٹلکچوئل اور کرپٹ سرکاروں کے فرمانبردار لوگ ہیں جنہوں نے پچھلی دفعہ بھی سیاسی لاکڈاون کو مسلط کرنے میں حکومت کو سہارا دیا تھا وہ ایک بار پھر لاکڈاؤن قبول کروانے کے لیے اپیلیں لگائیں گے یا ماحول بنائیں گے، ایسے انٹلکچوئل ٹائپ دانشوروں اور تنظیموں سے سوشل۔ڈسٹینس ابھی سے بنالیں، وہ سرکاری مقصد لاگو کروانے کے لیے ان کی مدد کرینگے تاکہ کچھ سرکاری مراعات انہیں حاصل ہوجائیں یا وہ ذمہ۔دار دیش بھکت انٹلکچوئل بھارتی شہری ثابت ہوجائیں 
 ان لوگوں کے گھروں میں ایک وقت کا فاقہ تو درکنار لاکڈاؤن میں بھی ان کے کاروبار پر اثر نہیں پڑتا، اسلیے ایسے لوگ اگر کہیں اپیل کرتے نظر آئیں تو فوراﹰ اپنا سابقہ لاکڈاؤن کا نقصان اور آئندہ لاکڈاؤن کی ضروریات مرتب کرکے ان کے پاس پہنچ جائیں، ہزاروں لاکھوں غریب لوگوں کے کھانے پینے اور کمائی کا حساب کتاب ان کے سامنے رکھ کر ان سے مطالبہ کریں کہ اگر تم لاکڈاؤن چاہتے ہو تو پہلے یہ ذمہ داریاں اٹھاو یا حکومت سے ادا کرواؤ 
 اور یقینًا لاکڈاؤن کی تباہ کاریاں جس نے بھی چل پھر کر دیکھی ہوگی وہ لاکڈاؤن کو عمومی سزائے موت سے کم نہیں سمجھے گا، اور ہرقیمت پر اس کی مخالفت کرےگا
 اور سرکار کو یہ پیغام بالکل واضح اور دوٹوک دے دیجیے کہ اگر وہ لاکڈاؤن کرنا چاہتی ہے تو یہ سمجھ لے کہ ان کا ایسا سیاسی اہداف سے بھرپور غیر مرتب لاکڈاؤن اب بالکل بھی قبول نہیں ہوگا _

سمیــع اللّٰہ خان
ksamikhann@gmail.co