Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, February 2, 2021

‎میانمار میں فوجی تختہ پلٹ کی خبر ، آنگ سان سوچی کو حراست میں لیا گیا : ‏ملک ‏میں ‏ایک ‏سال ‏کے ‏لئے ‏ایمرجنسی۔

 : میانمار میں فوجی تختہ پلٹ کی خبریں ہیں ۔ نیوز ایجنسی اے پی کے مطابق اسٹیٹ کاونسلر آنگ سانگ سو کی کو گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے ۔

نئی دہلی/ صدائے وقت/ ذرائع/۲فروری ۲۰۲۱۔
====================================

میانمار میں فوجی تختہ پلٹ کی خبریں ہیں ۔ نیوز ایجنسی اے پی کے مطابق اسٹیٹ کاونسلر آنگ سان سوچی کو گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے ۔ میانمار آن لائن پورٹل میانمار ناو نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سوچی اور ان کی پارٹی کے سربراہ کو پیر علی الصبح گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ حالانکہ اس سلسلہ میں ابھی تفصیلی جانکاری نہیں مل پائی ہے ۔ ادھر اے پی کے مطابق میانمار میں فوج کے ٹیلی ویزن چینل نے بتایا کہ فوج نے ایک سال کیلئے ملک کا کنٹرول اپنے ہاتھوں میں لے لیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ نیپیڈا میں سبھی ٹیلی مواصلات لائنوں کو منقطع کردیا گیا ہے ۔ نیشنل لیگ آف ڈیموکریسی پارٹی کے لوگوں سے بات نہیں ہوپائی ہے ۔

ہندوستان کے کافی قریبی ملک میانمار میں ایک دہائی پہلے تک تقریبا پچاس سالوں تک فوجی حکومت رہی تھی ۔ گزشتہ سال نومبر میں ہوئے انتخابات میں حکمران این ایل ڈی پر دھاندھلیوں کے الزامات لگے تھے ۔

فوج نے ملک میں فوجی تختہ پلٹ کی خبروں سے پہلے انکار کیا تھا ۔ بتادیں کہ کچھ مغربی سفارت کاروں نے میانمار میں تختہ پلٹ کا اندیشہ ظاہر کیا تھا ۔ حالانکہ بعد میں میانمار کی فوج نے بیان جاری کرکے کہا تھا کہ اس کے کمانڈر ان چیف سینئر جنرل من آن لائنگ کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے ۔ دراصل پارلیمنٹ سیشن سے پہلے ہی فوج نے وارننگ دی تھی کہ الیکشن کے دوران ووٹوں کی گڑبڑی پر کارروائی نہیں کی گئی تو وہ ایکشن لے سکتی ہے ۔