Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, March 17, 2021

ڈکیتی ‏کا ‏منصوبہ ‏بنا ‏رہے ‏5 ‏بدمعاشوں ‏کا ‏پولس ‏نے ‏محاصرہ ‏کر ‏کے ‏کیا ‏گرفتار۔

جون پور۔اتر پردیش / صدائے وقت / 17 مارچ 2021۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
شاہ گنج کوتوالی اور کرائم برانچ کی ٹیم نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے دیر شب کھرونا گاؤں کے قریب سے ڈکیتی کا منصوبہ بناتے وقت  پانچ بدمعاشوں کو محاصرہ کر گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کیا۔پولیس نے ان کے پاس سے تین پستول، تین موبائل اور دو چاقو برآمد کیا۔
کوتوال دھرم ویر سنگھ نے بتایا کہ کرائم برانچ کے انچارج رام جنم یادو اور ان کو دیر شب مخبر کے ذریعے اطلاع ملی کہ کچھ مشتبہ افراد مذکورہ گاؤں کے قریب کھڑے ہیں جو کسی واردات کو انجام دینے کی فراق میں ہیں۔مخبر کی اطلاع ملتے ہی دونوں ٹیموں نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ مقام پر محاصرہ کرتے ہوئے موقع سے پانچ بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے تلاشی کے دوران ان کے پاس سے پستول،چاقو اور موبائل فون برآمد کرتے ہوئے تھانے پر لاکر سختی سے پوچھ گچھ کیا تو انھوں نے ڈکیتی کا منصوبہ بنانے کی بات قبول کی۔بدمعاشوں نے اپنا نام وکرانت ولد رامکیش ساکن موضع بھوسوڑی تھانہ سرپتہاں، یشویر سنگھ ولد رامنارائن ساکن کھٹہن روڈ شاہ گنج، سورج ولد رام سہائے ساکن موضع ارند شاہ گنج، شیوم ولد سبھاش ساکن پلتھی تھانہ دیدار گنج ضلع اعظم گڑھ اور ویویک ولد اشوک یادو ساکن خیرالدین پور اعظم گڑھ بتایا۔پولیس نے سبھی بدمعاشوں کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔