Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, March 7, 2021

جونپور ‏کی ‏خبریں۔۔۔

جون پور۔۔اتر پردیش / صدائے وقت / 7مارچ 2021۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے ہاتھوں پارٹی کی رکنیت حاصل کرنے والے دیپ چندر رام کا اتوار کے روز نگر پالیکا پریشد کے میدان میں استقبالیہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر موجود لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر لال بہادر یادو نے کہا کہ دیپ چندر رام کی سماج وادی پارٹی میں آمد کے ساتھ ہی جونپور اور پورانچل میں سماج وادی پارٹی بہت مضبوط ہوگی۔ انھوں نے سماج وادی پارٹی میں کاشی رام بہوجن پارٹی کے مختلف اضلاع کے تمام عہدیداروں کو آنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی ان کا ہمیشہ احترام کرے گی۔ بطور مہمان خصوصی سابق رکن پارلیمنٹ طوفانی سروج نے کہا کہ دیپ چند رام سماج وادی پارٹی میں آنے سے مضبوطی حاصل ہوئی ہے۔ دیپ چندر رام ہمیشہ پسماندہ اور دلت کی آواز اٹھاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سابقہ انتخابات میں دلتوں اور پسماندہ لوگوں نے بی جے پی کی حکومت تشکیل دینے میں نمایا رول ادا کیا لیکن آج وہ اپنے آپ کو دھوکہ دہی کے شکار ہونے احساس کرتے ہیں۔د یپ چندر رام نے کہا کہ سماج وادی پارٹی میں شامل ہوکر ان کا اعتماد مکمل طور پر بڑھ گیا ہے۔ اس موقع پرسابق ضلع پنچایت صدر راج بہادر یادو، سابق وزیر  ڈاکٹر کے پی یادو، شیام بہادر پال، راہل ترپاٹھی،استقبال قریشی، انوارالحق، ڈاکٹر امت یادو، بھانو پرتاپ موریہ، ارشد انصاری، سنجیو یادو، حیدر رضوان، حولدار چودھری، کمال الدین انصاری سمیت تمام عہدیداران موجود رہے۔
 +++++++++++++++++++++++++++++++++++
ثانوی اساتذہ ایسوسی ایشن نوین کی ضلع یونٹ کی میٹنگ اتوار کے روز ضلع نائب صدر نریندر پرتاپ سروج کی صدارت میں شہر کے جنک کماری انٹر کالج میں ہوئی۔ میٹنگ میں اساتذہ کے مختلف مسائل، پرانی پنشن کو بحال کرنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرتے تحریک چلانے کا انتباہ دیا گیا۔
میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے ریاستی صدر دھرمیندر یادو نے کہا کہ ڈی آئی او ایس دفتر نے اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے ضلع کے اسکولوں کی فروری ماہ کی تنخواہ این پی ایس کے بہانے پرروک رکھی ہے، جبکہ گزشتہ ڈھائی سالوں سے اساتذہ کی تنخواہ ادا کی جارہی 10 فیصد کٹوتی ان کے پران اکاؤنٹ میں ڈی آئی او ایس کے ذریعے نہیں بھیجی گئی ہے۔دفتر کے ذریعے منتخب اساتذہ سے تقرری خط کے نام پر کئی لاکھ کا مطالبہ کرنے سے امیدواروں کوچارج لینے میں بہت تاخیر ہو رہی ہے جس کا خامیازہ سابق اساتذہ ملازمین پنشن سے محروم رہ کر جھیل رہے ہیں، لیکن اب ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ڈاکٹر سنیل کانت تیواری نے کہا کہ تصدیق کے بعد مقرر اساتذہ کو پہلی تنخواہ پر ایک پیسہ بھی نہیں دینا ہے، اگر کوئی پیسہ کا مطالبہ کرتا ہے تو تنظیم کو آگاہ کریں۔ سندیپ کمار سنگھ نے بتایا کہ ڈی آئی او ایس دفتر پیسہ وصولنے کا کام کر رہی ہے جس پر قابو پانا ضروری ہے۔میٹنگ میں اساتذہ نے اطفاق رائے سے کہا کہ تین روز میں بقایہ تنخواہ کی ادائیگی نہیں ہونے پر اپنے حق کیلئے تحریک چلایا جائے گا جس کی زمہ داری ڈی آئی او ایس دفتر کی ہوگی۔اس موقع پر شیلندر سروج،شیوپرساد سروج،شیام بہادر،رام سورت ورما،رائے صاحب یادو،سبھاش کنوجیہ سمیت دیگر اساتذہ موجود رہے۔