Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, March 2, 2021

راشٹریہ ‏علماء ‏کونسل ‏کی ‏پنچایتی ‏انتخابات ‏میں ‏تشہیری ‏مہم ‏کا ‏آغاذ۔۔ ‏ضلع ‏پنچایت ‏حلقہ ‏مقصودیہ ‏میں ‏میٹنگ ‏کا ‏انعقاد۔۔۔حذیفہ ‏عامر ‏کا ‏خطاب

اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش / صدائے وقت / نمائندہ /2 مارچ 2021۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
پھول پور۔۔۔۔گزشتہ شب ضلع پنچایت حلقہ مقصودیہ کے راشٹریہ علماء کونسل کے مہا پردھان کے اُمید وار شاہ محمد کی رہائش گاہ مقصودِ یہ میں ایک پروگرام میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سیکریٹری حذیفہ عامر نے کہا کہ پارٹی کے مخالف کہتے تھے کہ علماء کونسل ختم ہو گئی ہے تُو وہ لall  آج یہاں آکر دیکھ لیں کہ علماء کونسل ختم ہو گئی ہے یا پوری طاقت سے پنچایت انتخاب میں اچھے اچھے لوگوں کو ختم کر دے گی۔
راشٹریہ علماء کونسل بیان بازی پر اتفاق نہیں رکھتی ہے آوروں کی طرح۔علماء کونسل زمینی سطح پر کام کر رہی ہے لوگوں کے دلوں میں راج کرتی ہے عوام کی خدمت کرنا اولین ترجیح ہے۔علماء کونسل کا مقصد لوگوں کی دکھ،تکلیفِ میں برابر کی شریک ہونا۔انہوں نے کہا کہ میں خاص طور پر اعظم گڑھ،جون پور کی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ اِس پنچایت چناؤ میں آپ علماء کونسل کے اُمید وار کو بڑھ چڑھ کر ووٹ کریں تاکہ آئندہ اسمبلی چناؤ میں بغیر ہمارے اُتر پردیش میں کوئی سرکار نہ بن سکے۔کیوں کہ اپنی قیادت ہی سے قوم کو وقار مل سکتا ہے ورنہ دوسروں کی چادر ہے بچھاتے رہینگے۔اسکے بعد علماء کونسل کے لوگ اُس علاقہ کے کئی گاؤں کا دورہ کیا جہاں عوام کا بیحد ہمدردی ملی۔اِس موقع پر نور الھدٰی انصاری،حاجی رضوان خان،نعمان احمد،عبد الرحیم،عبد اللہ،شیرو،پھول پور صدر محمد عامر،شیخ عبد اللہ سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔