Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, March 1, 2021

‎نیشنل میڈیکل ایسو سی ایشن نے یونانی سرجری کی لڑائی لڑنے کا اٹھایا بیڑہ۔۔


شاہ گنج ۔جونپور۔۔اتر پردیش / صدائے وقت / ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔/ 1 مارچ 2021۔
++++++++++++++++++++++++++++++++++
نیشنل انٹگریٹیڈ میڈیکل ایسو سی ایشن برانچ شاہگنج ضلع جونپور کی رسائی اور مطالبے پر نیما کی مرکزی کمیٹی نے اب یونانی ایم ایس کے لئے سرجری کرنے کی لڑائی اپنے ہاتھ  میں لے لی ہے۔۔اس تعلق سے آج نیما کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ڈاکٹر یو ایس پانڈے نے وزیر اعظم نریندر مودی و آیوش منسٹر کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جس طرح سے آیوروید کے ایم ایس کو مختلف اقسام کی سرجری کرنے کی اجازت دی گئی ہے اسی طرح سے یونانی کے ایم ایس کو بھی دی جائے ۔۔۔۔اپنی تحریر میں انھوں نے کہا ہے کہ ہندوستان میں یونانی نے بھی ملک کی ویسی ہی خدمت کی ہے جیسے آیوروید نے۔۔علم جراحت میں انھوں نے الظواہری کا بھی تذکرہ کیا ہے۔۔۔ انڈین سسٹم آف میڈیسن کی تکمیل بغیر یونانی کے ممکن نہیں۔لہذا یونانی کے ایم ایس کوبھی سرجری کا حق ملنا چاہیے۔۔۔انھوں نے کہا کہ طب یونانی کے کئی ادارے ایم ایس کی سند دے رہے ہیں اور پورے ملک میں ہزاروں یونانی سرجن کامیابی کے ساتھ سرجری کر رہے ہیں۔
واضح ہو کہ گورمنٹ آف انڈیا کی وزارت آیوش نے 19 نومبر 2020 کو ایک نوٹیفیکیشن جاری کرکے آیوروید کے ایم ایس کو مختلف اقسام کی سرجری مثلاً ای این ٹی۔آنکھ کی سرجری و جنرل سرجری کی اجازت دے دی ہے مگر انڈین سسٹم آف میڈیسن کی اہم برانچ کو نظر انداز کردیا گیا ہے۔
 اس سے یونانی کے سرجن و جنرل طبیب میں بے چینی پائی جاتی ہے۔۔یونانی طب کی کچھ تنظیموں نے بھی آواز اٹھائی ہے مگر نیشنل انٹگریٹیڈ میڈیکل ایسو سی ایشن جو ایک مظبوط انڈین سسٹم آف میڈیسن کی قومی تنظیم ہے اور آیوروید و یونانی کی مشترکہ نمائندگی کرتی ہے۔نے یونانی کے حق کے لئے آواز اٹھا کر ایک بڑا کام کیا ہے۔۔در اصل گزشتہ دنوں شاہگنج نیما برانچ کے زیر اہتمام یونانی ڈے کی تقریب کا انعقاد ہوا تھا۔اس تقریب میں نیما کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ڈاکٹر یو ایس پانڈے نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی۔اس موقع پر برانچ کے یونانی ڈاکٹروں کے ایک وفد  نے پر زور طریقے سے یونانی سرجری کے تعلق سے اپنی بات رکھی ۔ ڈاکٹر یو ایس  پانڈے نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس معاملے کو سینٹرل کمیٹی کے پلیٹ فارم سے حکومت کے سامنے رکھیں گے اور نیما اب اس لڑائی کو لڑے گی اور یونانی کو کسی بھی طرح سے نظر انداز کرنے کی  سرکاری پالیسی کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔۔نیما یونانی کے حق کی لڑائی کے لئے ہر طرح سے تیار ہے۔۔۔آج مورخہ 1 مارچ 2021 کو اس لی شروعات ہوگئی ہے۔
نیما کی مرکزی کمیٹی کے اس اقدام سے یونانی والوں میں خوشی کی لہر ہے۔اس سلسلے میں نیما شاہگنج کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر طارق نے مرکزی قیادت کے اس اقدام کی ستائش کرتے ہوئے خیر مقدم کیا ہے۔۔ڈاکٹر شوکت خان نائب صدر نے ڈاکٹر یو ایس پانڈے کا شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اب یونانی کو اس کا حق مل کر رہے گا۔اس کے علاوہ ڈاکٹر میشم علی۔ڈاکٹر محمد حامد ،ڈاکٹر عتیق احمد ڈاکٹر محمد اکمل  و دیگر یونانی ڈاکٹروں نے نیما کے اس قدم کا خیر مقدم کیا ہے۔