Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, March 9, 2021

محمودپراچہ کے آفس پر دوبارہ چھاپہ۔۔۔۔

نئی دہلی / صدائے وقت / سمیع اللہ خان
++++++++++++++++++++++++++++++++++
 ایک بار پھر دہلی پولیس نے مشہور بیباک وکیل ایڈوکیٹ محمود پراچہ کے دفتر پر چھاپہ مار کارروائی شروع کی ہے، ابھی گزشتہ 24 دسمبر کو ایڈوکیٹ پراچہ کےیہاں چھاپہ مارا گیا تھا، جوکہ پراچہ پر  مودی اور امیت شاہ کی طرف سے سیاسی حملہ بتایا گیا تھا
 اب ایک بار پھر یہ ظالمانہ کارروائی وہ بھی ایک وکیل کے یہاں، یہ دراصل بھارت کے مستقبل کے تئیں چونکانے والے مراحل ہیں۔
اب تک وہ ایکٹوسٹ، حقیقی لیڈر اور کام کرنے والوں پر چھاپے پڑواتے تھے، پھر طویل قانونی لڑائی کےبعد وکلاء ان معصوموں کو چھڑا کر لاتے تھے، لیکن اب، اب جو مسلمان وکیل ماہر ہوگا، ظالم خیمے کو مضبوط ٹکر دےگا کیا اس کےساتھ محمود پراچہ جیسا سلوک کیا جائے گا؟ تو پھر کاہے یہ عدالتیں اور بار کاؤنسل کھڑے کیے ہو، ان پر بھی تالے ڈال دو بھئی، بے شرمی اور کم ظرفی کی انتہاء ہے، یہ جو ہر بی۔جے۔پی مخالف اور سَنگھ مخالف پر کارروائیاں ہورہی ہیں یہ مودی ۔ شاہ کا گھمنڈ ہے، یہ آر۔ایس۔ایس کی بوکھلاہٹ ہے
 سب کو، سبھی کو پوری قوت کےساتھ محمود پراچہ کےساتھ کھڑے ہوجانا چاہیے، پراچہ حکومت اور آر ایس ایس زدہ پولیس فورس کو اسلیے کھٹک رہاہے کیونکہ وہ مسلم۔مخالف دہلی فساد کے مظلوموں کو انصاف دلا سکتاہے اور فساد کے  سؒنگھی و سرکاری مجرموں کو ٹکر دے رہا ہے۔دوسری چھاپہ مار کارروائی کےبعد اس زمینی حقیقت میں کسی شبہ کی گنجائش نہیں رہ جاتی ہے_
*سمیع اللّٰہ خان*
۹ مارچ ۲۰۲۱ 
ksamikhann@gmail.com