Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, March 18, 2021

امام ‏حسین ‏کے ‏یوم ‏ولادت ‏کے ‏موقع ‏پر ‏جشن ‏چراغاں ‏اور ‏محفل ‏کا ‏انعقاد۔

جون پور ۔۔اتر پردیش / صدائے وقت / 18 مارچ 2021۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
انجمن جعفری مخدوم شاہ اڑھن کی جانب سے یوم ولادت حضرت امام حسین ؓ کے موقع پر جشن چراغاں اور محفل کا انعقاد شہر کے کلو امام بارگاہ میں کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز جاوید رضوی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔
 مولانا سید عابد رضا نے امام حسین ؓکی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امام حسین کی شخصیت آج پوری دنیا کو جانتی ہے، جس طرح کی قربانی کربلا میں پیش کر اسلام کو بچانے کیلئے امام نے دی وہ آج بھی لوگوں کیلئے ایک روشنی کا کام کر رہی ہے۔شیعہ جامعہ مسجد کے پیش امام مولانا محفوظ الحسن خان نے کہا کہ یہ وہ در ہے جہاں عوام کی خواہشات پوری ہوتی ہیں
، کوئی بھی خالی ہاتھ نہیں جاتا۔انھوں نے انجمن کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے ہر ممکن مدد کا اعلان کیا۔  بعد تقریر شاعرراحب جونپوری، علی عباس نجف، سلمان بجنوری، صادق جلالپوری نے امام حسینؓ کی شان میں قصیدہ پیش کیا۔اس دوران معاشرے میں بہترین کام کرنے والے چھ لوگوں کو اعزاز سے نوازہ گیا۔پروگرام کی نظامت مہدی رضا ایڈوکیٹ نے کیا۔اس موقع پرحسین احمد بابو، شعیب زیدی، انجم سعید، تنویر جعفری، الطاف مولائی احمد، لاویش پٹھان، سید آزاد حسین، شہادت حسین پپو موجود رہے۔آخر میں پروگرام کے کنوینر شوکت علی منا اور تحسین عباس شاہد نے آئے ہوئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔