Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, March 18, 2021

" *راشٹریہ علماء کونسل نے وسیم رضوی کے خلاف مقدمہ درج کر گرفتاری کے لئے ایس پی کو دی تحریر"۔* ‏

اعظم گڑھ۔ اتر پردیش / صدائے وقت / پریس ریلیز / عبد الرحیم صدیقی/ 18مارچ 2021۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
اعظم گڑھ: راشٹریہ علماء کونسل کے یوپی صدر انل سنگھ کی سربراہی میں ایک وفد نے آج اعظم گڑھ ایس پی سے ملاقات کی اور انہیں تحریر دیکر وسیم رضوی پر مقدمہ درج کرگرفتار کرنے کی مانگ کی ، تحریر میں کہا گیا ہے کہ شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کے ذریعے جان بوجھ کر قرآن کی توہین کی گئی ہے جس سے ملک کے کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علماء کونسل کے صوبائ صدر انل سنگھ نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کی حکومت میں شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین رہنے والے وسیم رضوی نے اپنے دور میں تمام گھوٹالے اور بدعنوانی کی ہے ، جس کی وجہ سے کئی مقدمات ان کے خلاف درج کیے گئے تھے اور اب سی بی آئی انکوائری بھی شروع ہوگئی ہے۔جس سے اپنے آپ کو بچانے کے لئے اور سستی شوہرت کے چکر میں ، وسیم رضوی آے دن اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نازیبا کلمات کہتے رہتے ہیں۔
اس بار پھر اس شخص نے قرآن کے متعلق قابل اعتراض تبصرہ کیا ہے جو کہ ناقابل قبول ہے۔ وسیم رضوی نے اسلام کے تیں نفرت اور مذہبی عداوت پھیلانے کے مقصد سے آیات قرآنی کو تشدد کے ساتھ جوڑ کر قابل اعتراض تحریر اور بیانات دیئے ہیں جو کہ مختلف اخبارات ، نیوز چینلز ، سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ کے توسط سے شائع ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سےاسلام پر یقین رکھنے والے کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں اور اعظم گڑھ سمیت پورے ملک کے کروڑوں مسلمانوں کو ہی نہیں بلکہ امن اور خیر سگالی پر یقین رکھنے والے ملک کے ہر شہری کو اس بیان سے تکلیف پہنچی ہے ۔
پارٹی کے قومی ترجمان ایڈووکیٹ طلحہ رشادی نے کہا کہ یہ وسیم رضوی کا مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لئے واضح طور پر جان بوجھ کر کیا گیا عمل ہے اور امن کو خراب کرنے کی دانستہ کوشش ہے تاکہ اپنے اصلی آقاوں کو خوش کر سکیں۔ ہم جذبات اور غصّہ کا اظہارایسے کریں کہ اسکے خلاف  زیادہ سے زیادہ مقدمہ درج کرواے جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی ہمّت نہ کر سکے۔ چونکہ قرآن مذہب اسلام کی سب سے مقدس اور اہم کتاب ہے جس کو ہندوستان سمیت دنیا بھر میں تمام مذاہب کے اربوں افراد  کے ذریعہ پڑھا، سمجھا اور حفظ کیا جاتا ہے اور اس قرآن میں نہ آج تک کوئی بدلاؤ نہ ہوا ہے نہ ہوگا اور ہر مسلمان کے دل میں قرآن کی عظمت اپنی جان سے زیادہ ہے اور اسکی حفاظت کا زمه خود اللّه نے لیا ہے۔
نورالھدی انصاری نے کہا کہ وسیم رضوی جیسے لوگوں کی صحیح جگہ جیل یا پاگل خانہ ہے، انکا باہر رہنا معاشرے کے لئے خطرہ ہے۔
اس موقع پر پارٹی کے ضلع صدر شکیل احمد و سینئر لیڈر عبداللہ شیخ ، ریاستی ایگزیکٹو ممبر ابو طالب ، شہباز شاہ ، ابصار شیخ ، شہر صدر نفیس احمد ، فہد اعظمی وغیرہ موجود تھے۔