Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, March 24, 2021

علامہ ‏ اقبال ‏کی ‏ شاعری ‏ اور ‏ فکر ‏کے عنوان ‏ پر ‏ ایک ‏ روزہ ‏ سیمینار ‏کا ‏انعقاد ‏. ‏

جون پور. اتر پردیش /صدائے وقت /23مارچ 2021.
++++++++++++++++++++++++++++
محمد حسن پوسٹ گریجویٹ کالج کے عبدالصمد خان سوداگر ہال میں شعبہ اردو کی جانب سے ایک روزہ سیمنار بعنوان علامہ اقبال کی شاعری اور فکر کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شبلی پی جی کالج کے شعبہ اردو کے صدر ڈاکٹر محمد طاہر نے شرکت کی۔
پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر نے کہا کہ علامہ اقبال کے قوم کیلئے فکری زندگی لوگوں کے ذہن کو تبدیل کرنے کیلئے مشعل ہے۔ملک اور قوم کیلئے ان کی نظم،غزل،شاعری ایک انقلاب سے کم نہیں تھی۔ ان کی فکراور خدمات سے ہی ان کو علامہ کا لقب ملا اور رہتی دنیا تک ان کی زندگی ادب اور انسانیت کیلئے مشعل ہے۔کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عبدالقادر خان نے کہا کہ علامہ اقبال کی ملک اور قوم کیلئے غزل،نظم، ترانہ مضبوطی اور اتحاد کے ساتھ چلنے کیلئے متاثر کرتی ہے۔ان کے ترانہ سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا آج بھی پوری شان اور فخر کے ساتھ مختلف اسکولوں اور پروگراموں نے پڑھا جاتا ہے۔اس سے قبل آئے ہوئے مہمان کا استقبال پرنسپل ڈاکٹر عبدالقادر خان نے گلپوشی اور میمونٹو دیکر کیا۔شعبہ کی طلباء اور طالبات نے علامہ اقبال کی مختلف اشعار،غرل پیش کیا۔اس دوران ڈاکٹر طاہر کی گریجویٹ کتاب کا اجرا بھی کیا گیا۔آخر میں شعبہ صدر ڈاکٹر انجم بتول نے سبھی کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر ترنم فاطمہ،ڈاکٹر ذکیہ اعظمی،ڈاکٹر قمر الدین شیخ،ڈاکٹر جیون یادو،ڈاکٹر شاہدہ پروین،ڈاکٹر راشد،ڈاکٹر اجے وکرم،ڈاکٹر راکیش بند،ڈاکٹر پرمیلا یادو سمیت دیگر لوگ موجو درہے۔