Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, March 24, 2021

جونپور ‏کی ‏ خبریں. ‏. ‏. ‏

جونپور کی خبریں. 
جونپور.. اتر پردیش /صدائے وقت. 
++++++++++++++++++++++++++
چندوک تھانہ حلقہ کے ہٹوا گاؤں میں گومتی ندی میں دوستوں کے ساتھ نہانے گیا نوجوان گہرے پانی میں جانے سے ڈوب گیا۔ساتھیوں کے شور مچانے پر پہنچے مقامی غوطہ خوروں نے نوجوان کو ندی سے باہر نکالا۔اطلاع پر پہنچے اہل خانہ علاج کیلئے مقامی صحت مرکز لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں کا رہنے والا نیرج یادو19ولد رمیش یادو منگل کی دوپہر میں گاؤں کے ہی دوستوں کے ساتھ گومتی ندی میں نہانے گیا تھا۔بتاتے ہیں کہ نہانے کے دوران نوجوان گہرے پانی میں جانے سے ڈوبنے لگا۔ساتھیوں نے نوجوان کو ڈوبتا دیکھ تو شور مچانا شروع کیا۔شو رسنتے ہی مقامی لوگ موقع پر جمع ہو گئے اور غوطہ خوروں کو بلایا گیا۔گھنٹوں کی مشقت کے بعد غوطہ خوروں نے نوجوان کی لاش کو ندی سے باہر نکالا جس پر اہل خانہ علاج کیلئے مقامی صحت مرکز لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
+++++++++++++++++++++++++++++میر گنج تھانہ حلقہ کے اسواں گاؤں سے گزری ریلوے ٹریک پر نو بیاہتا اور معصوم بیٹی کی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچے مائکہ والوں نے جہیز کیلئے ذہنی استحصال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے تھانے پر تحریر دیا۔تحریر ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر ساس،خسر کو حراست میں لیکر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں کا رہنے والا سوربھ کمار مشرا ولد اکھلیش مشراپولیس محکمہ میں کانسٹیبل کے عہدے پر میرٹھ ضلع میں تعینات ہے۔سوربھ کی شادی گزشتہ سال بھدوہی ضلع کے اونج گاؤں کے رہنے والے دھرمیندر کی بیٹی سونی کے ساتھ ہوئی تھی۔بتاتے ہیں کہ 25روز قبل بیاہتا کو بیٹی پیدا ہوئی تھی۔منگل کی الصبح مقامی لوگ گاؤں سے گزری ریلوے ٹریک کے قریب چہل قدمی کرنے پہنچے تو بیاہتا اور معصوم کی لاش کو دیکھ شور مچانا شروع کیا۔ٹریک پر معصوم اور والدہ کی لاش ملنے سے اطلاع ملتے ہی پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچے بیاہتا کے والد نے مقامی تھانے پر تحریر دیکر الزام لگایا کہ شادی کے دوران طے جہیز کے ساتھ بیٹی کی وداعی کیا تھا لیکن شادی کے بعد سے جہیز میں نقدی اور کار کی مانگ کرتے ہوئے ذہنی اور جسمانی استحصال کرنا شروع کر دیا جس سے عاجر آکر بیاہتا نے خودکشی کر لیا۔والد کی تحریر پر پولیس نے ساس سروجا دیوی،خسر اکھلیش مشرا،شوہر سوربھ مشرا اور ایک نامعلوم کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے ساس،خسر کو حراست میں لیکر لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
++++++++++++++++++++++++++++
ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر فیصل حسن تبریز کی قیادت میں شہر کے سبزی منڈی کے واقع شہید بھگت سنگھ پارک میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہیدوں میں شامل بھگت سنگھ، راج گررو اور سکھ دیو کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے شہدا کی تصاویر پر گلہائے عقید ت پیش کیا گیا۔
 اس موقع پر ایک سیمینار کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
لوک سبھا کے سابق امیدوار دیوورت مشرا نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کیلئے خود کی زندگی وقف کرنے سے بڑا فریضہ اور کیا ہوسکتا ہے۔ ملک کی خدمت ہی کام ہونا چاہیے اور وہی مذہب بھی، لیکن آج کی مودی حکومت ملک فروخت کرنے میں مصروف ہے۔ عظیم مجاہدوں کی یوم شہادت پر ہر کانگریس کارکن کو عہد کرنا ہوگا کہ وہ مرکز اور صوبے کی حکومت کے کالے کارناموں کو عوام کے سامنے لانے کے لئے کام کریں یہی شہدا کو حقیقی خراج تحسین ہوگی۔ فیصل حسن نے کہا کہ جب ملک برطانوی حکمرانی کے قبضہ میں تھا، اس وقت نوجوانوں نے ملک کو آزادی دلانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا تھا۔ آج  ملک آزاد ضرورہے لیکن سرمایہ دار کی بادشاہی ہے جس میں ہر طبقہ خود کو ٹھگا ہوا محسوس کررہا ہے۔اس عوام مخالفت حکومت کو اقتدار سے ہٹانے کیلئے سبھی نوجوانوں کو آگے ہونا ہو گا،اس کیلئے نوجوانی میں ملک کیلئے شہادت دینے والے شہدا کو یاد کرتے ہوئے ملک کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر وشال سنگھ حکم،یوتھ کانگریس کے سابق ضلع صدر ستیہ ویر سنگھ،سندیپ سونکر،این ایس یو آئی کے ضلع صدر ششانک رائے انکت،نثار الہی،گوہ گپتا،سکندر یادو،ببلو گپتا،پریم چندر سمیت درجنوں کارکنان موجود رہے۔
+++++++++++++++++++++++++++++
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے مولنا پور گاؤں میں گزشتہ دیر شب پڑوس کے گاؤں کارہنے والا نوجوان ایک گھر میں گھس کر سو رہی دوشیزہ کے ساتھ چھیڑخانی کرنے لگا۔متاثرہ کے شور مچانے پر نیند سے بیدار ہوئے اہل خانہ نے مقامی لوگوں کے ساتھ ملزم کو پکڑ کر پٹائی کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں کی رہنے والی ایک دوشیزہ کنبہ کے ساتھ اپنے گھر میں سو رہی تھی۔دیر شب پڑوس گاؤں رفی پور کا رہنے والا دنیش ولد ماتور گھر میں داخل ہو گیا اور اس کے ساتھ چھیڑخانی کرنے لگا۔نیند سے بیدار ہونے پر متاثر نے شور مچانا شروع کیا جس پر مقامی لوگ سمیت اہل خانہ موقع پر پہنچ گئے اور ملزم کو پکڑ کر پٹائی کرتے ہوئے اطلاع پولیس کو دیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر تھانے چلی آئی جہاں والد کی تحریر پر مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔