Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, March 9, 2021

تکمیل ‏حفظ ‏قرآن ‏کے ‏موقع ‏پر ‏تقریب ‏۔۔

اعظم گڑھ۔اتر پردیش / صدائے وقت / 9 مارچ 2021۔
++++++++++++++++++++++++++((++++++++
قصبہ سراۓ میر کا مشہور وقدیم ادارہ مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر میں آج تکمیل حفظ قرآن کریم کی ایک نورانی محفل زیر صدارت ناظم مدرسہ مفتی محمد احمد اللہ پھولپوری منعقد ہوئی ، آغاز مجلس میں کل 17 بچوں نے حفظ قرآن کریم مکمل کیا،بعدہ ناظم مدرسہ نے بچوں کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا،حفاظ کرام  اللہ تعالی کے چنیدہ بندے ہیں یہ اعجاز ہر کسی کو نہیں ملتا، یہ خوشی ہرخوشیوں سے بلند و بالا تر ہے،تکمیل حفظ کے بعد حفاظ کرام کی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں،ان کو عبادات کے اہتمام کے ساتھ غلط صحبت سے بچنے کی ضرورت ہے،آج نوجوان شعائر اسلام سے دور ہوتا جارہاہے، مالک نے ہم کو ایک ایسی کتاب عطا فرمایا جس میں ہماری کامیابی مضمر ہے،اگر ہم رسول کے راستے سے ہٹیں گے تو نقصان ہی نقصان ہے دنیا چند روزہ ہے جو فنا ہونے والی ہے انسان کی عمر مثل برف پگھل رہی ہے،ہم کو اپنی جوانی اپنے رب پر فدا کرنا چاہیے،  ہم یہود و نصاریٰ کے کلچر اختیار کئے ہوئے ہیں ،مرنے کے بعد انسان کے اعمال ساتھ دیں گے ، وراثت کی طرح اعمال کےثواب تقسیم ہونے والے نہیں ہیں،انسان غفلت کی زندگی گزار رہا ہے ہے لیکن اللہ ارحم الراحمین ہے ، جو ہم پر کرم کی بارش کرتا رہتا ہے آج ہمارے اندر دینداری کا کچھ اثر ظاہرنہیں ہورہا ہے، انسان دینداری وہاں دکھاتا ہے جہاں دنیاوی نفع نظر آتا ہے، اللہ تعالی ہرایک کو راہ راست پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے،
آج کی اس مبارک مجلس میں محمد عاطف سرائے میر،محمد الماس منجیر پٹی،محمد ارسلان سرائے میر،محمد نائف سرائے میر،محمد احسن سرائے میر،محمد مزمل درکھا،محمد عباد اسرولی،عبدالباطن بستی ،محمد شہزیب کرولی،عبدالرحمن منجیر پٹی،محند اسحاق گوری،عبدالقادر کھریواں،محمد کامل سرائے میر،محمد سلیم پھیٹی ،محمد ولید کجیاری،محمد ریان سرائمیر،محمد خبیب سیدھا کل 17بچوں نے حفظ قرآن کریم کی فضیلت حاصل کیا،
اس بزم نورانی میں محمد عارف احسن ہونڈاایجنسی،عمران احمد،مفتی عبدالحلیم،نورعالم ،محمد صفدر،محمد شاہد،مولانا محمد الیاس قاسمی اور بچوں کے سرپرست ،طلبہ واساتذہ کرام شریک رہے،