Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, March 9, 2021

راشٹریہ ‏علماء ‏کونسل ‏کی ‏میٹنگ۔۔ضلع ‏پنچایت ‏انتخابات ‏کو ‏مضبوطی ‏کیساتھ ‏لڑنے ‏کے ‏لئے ‏غور ‏و ‏خوض۔

اعظم گڑھ۔اتر پردیش /صدائے وقت /نمائندہ/9 مارچ 2021۔
++++++++++++++++++++++++++++++++++
محمد پور،اعظم گڑھ۔راشٹریہ علماء کونسل کی ایک میٹنگ محمد پور ضلع صدر حاجی شکیل احمد کی آفس پر ہوئی۔جسمیں ضلع صدر نے ہونے والے ضلع پنچایت چناؤ میں پارٹی کو  اور مضبوطی سے چناؤ کیسے لڑا جائے اسپر غووخوض کیا۔کارکنان سے کہا کہ پوری طاقت سے پنچایت چناؤ میں لگ جائیں ۔کیونکہ راشٹریہ علماء کونسل ہر طرح کے ظُلم کے خلاف ہے
 ۔انہوں نے بالخصوص اعظم گڑھ اور جونپور کی عوام سے اپیل کی ہے کہ راشٹریہ علماء کونسل کے اُمّید وار کو ہی اکثریت سے ووٹ کریں اور کامیاب بنائیں۔اِس موقع پر مہیندر کمار نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی اُنکو ضلع سیکریٹری،یوگیندر کمار کو پھولپوری اسمبلی حلقہ کا سیکریٹری نامزد کیا گیا۔دونوں نے قومی صدر مولانا عامر رشادی مدنی اور پارٹی کو اور مضبوط کرنےکی کوشش پر زور دیا۔اِس موقع پر محمد عارف،حافظ عبد اللہ شیخ ممئی،ابو طالب وغیرہ موجود تھے۔