Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, March 28, 2021

نوجوان صحافی عارف اقبال ”کلدیپ نیر“ ایوارڈ سے سرفراز ‏


26مارچ (عبد الرحیم برہولیا وی)/ صدائے وقت. 
+++++++++++++++++++++++++++++
ای ٹی وی بھارت اردو سے وابستہ جواں سال صحافی و مصنف محمد عارف اقبال کومظفرپور میں ادارہ تحفیظ القرآن فیض کالونی مالی گھاٹ کی جانب سے منعقد ایک علمی کانفرنس میں ان کی بہترین کالم نگاری اور صحافتی خدمات کے اعتراف میں ”کلدیپ نیر“ ایوارڈ سے نوازا گیا۔یہ ایوارڈ کانفرنس میں موجود مہمان خصوصی قاری محمدصہیب(ریاستی صدر یوتھ ونگ، راجد)، حضرت مولانا مفتی اقبال احمد قاسمی (استاذ حدیث مدرسہ اسلامیہ جامع العلوم مظفرپور) اور استاذالاساتذہ حضرت مولانا صدر الحسن رحمانی ( ناظم تعلیمات مدرسہ اسلامیہ جامع العلوم مظفرپور) کے دست مبارک سے عارف اقبال کو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ریاستی صدر قاری صہیب نے کہا کہ صحافی عارف اقبال کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ جس کام کے لئے یہ ہاتھ بڑھاتے ہیں اسے انجام تک پہنچا کر دم لیتے ہیں۔ قوت برداشت، مستقل المزاجی اور خوش اخلاقی ان میں بدرجہ اتم موجود ہے، بہت کم دنوں میں اپنی سنجیدہ اور زمینی صحافت سے نہ صرف لوگوں کو متاثر کیا ہے بلکہ نوجوانوں کے لئے ایک آئیڈیل کی حیثیت رکھتے ہیں، آپ گرچہ خطہ سیمانچل کی زمین پر صحافتی امور کو انجام دیتے ہیں مگر ان کی مختلف ایسوز اور اسٹوری ریاستی پیمانے پر لوگوں کو متاثر کرتا ہے، میں انہیں ان کے پچپن کے ایام سے جانتا ہوں ، یہ اس وقت بھی منفرد کام کرنے کی کوشش کرتے تھے اور آج بھی صحافتی کاموں میں انفرادیت رکھتے ہیں، استاذ حدیث حضرت مولانا مفتی اقبال احمد قاسمی نے کہا کہ عارف اقبال ایک روشن خیال اور مدبر و جانبازصحافی ہیں،  بہت کم ایسے صحافی ہیں جو اپنے کام کی وجہ سے لوگوں کے دلوں پر اثر رکھتے ہیں، عارف اقبال جس پیشہ سے وابستہ ہیں آج کے دور میں اس کے ساتھ انصاف کرنا نہایت مشکل کام ہےمگر عزیزم اس پر ثابت قدم رہے ہیں اور انشاء اللہ آگے بھی رہیں گے۔ استاذ الاساتذہ حضرت مولانا صدر الحسن رحمانی نے عارف اقبال کو دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ عزیزم اس کم عمری میں اپنی محنت، جدوجہد اور منفرد سوچ کی وجہ سے علمی و ادبی دنیا میں منفرد حیثیت رکھتے ہیں۔میں ذاتی طور سے ان کی صلاحیت و صالحیت سے متاثر رہا ہوں، جس مقام پر آج یہ کھڑے ہیں ان میں بزرگوں ، اساتذ کرام اور والدین کی دعائیں شامل ہیں، آج کے نوجوانوں کو عارف اقبال جیسا بلند حوصلہ اور اپنے کاموں کے تئیں فکر پیدا کرنے کی ضرورت ہے، کانفرنس کے کنوینر مولانا تاج الدین قاسمی اور ادارہ تحفیظ القرآن کے ناظم قاری ذکی انور عرفانی نے کہا کہ آج ضرورت ہے مختلف حلقوں میں نمایاں کام کرنے والے باصلاحیت افراد کی بھرپور حوصلہ افزائی ہو، عارف اقبال کومذکورہ ایوارڈ ملنے پر شہر کے مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے مبارک باد پیش کی ہے.