Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, March 28, 2021

شمیم خان صدر ‏NCP ‎ممبرا کلوا ودھان سبھا کو شدید صدمہ

ممبرا.. مہا راشٹر /صدائے وقت /28مارچ 2021 /ذوالفقار خان 
+++++++++++++++++++++++++++++ 
بڑے افسوس کے ساتھ آپ احباب کو اطلاع دی جارہی ہے کہ ممبرا ممبئ کے معروف و مشہور سماجی و سیاسی فعال کارکن نیز ممبرا کلوا ودھان سبھا NCP کے صدر و اتحاد ویلفیئر ایسوسی ایشن ممبرا کے صدر نیز معروف دینی و سلفی ادارہ جامعہ اسلامیہ اکبر پور جمنی بانسی سدھارتھنگر یوپی کے ناظم اعلی و معروف رفاہی تنظیم فاران اسپورٹس ایسوسی ایشن ممبرا کے سرپرست بڑے بھائ محترم جناب شمیم خان صاحب کے والد محترم جناب حاجی عبدالغنی صاحب کا آج ممبرا ممبئ کے بلال اسپتال میں انتقال ہوگیا ہے. 
  انالللہ وانا الیہ راجعون
آپ عمر کے حساب سے تقریباً صحت یاب تھے  آج رات تقریباً 3 بجے حالت بگڑی اور قریب کے اسپتال بلال میں داخل کرایا گیا خیر وقت پورا ہونے کی وجہ سے آپ اللہ کو پیارے ہوگئے آپ صوم وصلاۃ کے پابند تھے علماء کی بہت قدر کرتے ساتھ ہی ساتھ آپ مہمان نواز تھے جو آپ سے پہلی بار ملا ہمیشہ ملاقات کی خواہش ظاہر کرتا ہے آپ ملنسار خاکسار نیز  نرم طبعیت کے مالک تھے مولانا عبدالنور اطہر محمدی ممبرا و مولانا عبد الوہاب محمدی نے بتایا کہ آپ تعلیم و تعلم کے لئے ہمیشہ کوشاں تھے معروف دینی و سلفی ادارہ جامعہ اسلامیہ اکبر پور جمنی کے کئ سال ناظم رہے نیز پوری ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض کو بحسن خوبی انجام دی انتقال کی خبر ملتے ہی ممبرا ممبئ اکبر پور جمنی بانسی وغیرہ میں غم کا ماحول ہوگیا نا چیز و جملہ اراکین فاران اسپورٹس ایسوسی ایشن ممبرا نیز اتربھارتیہ مہاسنگھ ممبرا کے جملہ اراکین آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی موصوف کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرماے اور لواحقین کو صبر جمیل سے نوازے .....  آمین ثم آمین تقبل یا رب العالمین 

نوٹ  نماز جنازہ آج ہی بعد نماز ظہر تقریبا 2 بجے مسجد حسن میں ادا کی جسے گی نیز  تدفین کا عمل ایم ایم ویلی کے قبرستان میں ہوگا 
لہذا قرب و جوار کے عوام الناس سے شرکت کی پر زور اپیل ہے. 
+++++++++++++++++++++++++++++
محترم جناب شمیم خان صاحب کے مرحوم والد محترم کے ایصال ثواب کیلئے آج بعد نماز مغرب مسجد و مدرسہ رحمہ بامبے کالونی ممبرا نیز مسجد و مدرسہ عزیزیہ چاند نگر ممبرا میں محترم جناب خان ذلفقار صاحب کی نگرانی میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے احباب سے شرکت کی پر زور اپیل ہے

 رابطہ نمبر خان ذالفقار صاحب
+91 91399 87400