Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, March 21, 2021

دشمن ‏کمزور ‏نہیں۔۔۔۔۔۔

تحریر/ ایم ودود ساجد  /صدائے وقت
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
مجھے مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ کے دفاع میں کوئی دلچسپی نہیں ۔ لیکن ان پر ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ (آئی پی ایس) کے سنگین الزامات پُراسرار لگتے ہیں ۔ آئی پی ایس کیڈر کو مرکزی وزارت داخلہ کنٹرول کرتی ہے۔ اگر پرم بیر سنگھ کو ممکنہ تادیبی کارروائی کی صورت میں مرکز کی "سرپرستی" کا یقین نہ ہوتا تو وہ سروس میں رہتے ہوئے ایسا خط لکھنے کی ہرگز ہمت نہ کرتے۔۔ 
میرا خیال ہے کہ اب مہاراشٹر کی "مستحکم" سرکار "غیر مستحکم" ہونے کے زیادہ قریب آگئی ہے۔۔ مکیش امبانی کے گھر کے باہر مبینہ دہشت گردانہ کوشش کی تفتیش مرکزی ایجنسی این آئی اے کر رہی ہے۔۔ سچن وازے پہلے ہی اس کی گرفت میں ہے۔۔ پرم بیر سنگھ نے گرفت سے بچنے کیلئے چال چل ہی دی ہے۔۔ سچن وازے اور پرم بیر سنگھ دونوں نے ارنب کی زندگی حرام کردی تھی۔۔ اب ارنب کا موقع ہے۔۔۔ یا تو وازے اور پرم بیر ریاستی حکومت کیلئے مسائل کھڑے کرنے کی راہ ہموار کریں یا پھر جیل جانے کو تیار ہوجائیں ۔۔۔ 

مہاراشٹر میں اگر سب کچھ ٹھیک رہتا تو میں اب بھی کہتا ہوں کہ شوسینا' این سی پی اور کانگریس کی مخلوط سرکار سب سے مضبوط سرکار ہوتی۔۔ یہ تجربہ کامیابی کے ساتھ پانچ سال تک جاری رہتا تو مہاراشٹر کا یہ اتحادی گروپ ملک بھر میں ایک مضبوط اپوزیشن کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرنے کا سب سے بڑا دعویدار ہوتا۔۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ شرد پوار کے سوا سب اپنے اپنے "کام" پر لگے ہوئے تھے اور کسی کو یہ فکر نہیں تھی کہ "دشمن" ان سے زیادہ مضبوط ہے۔۔