Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, March 17, 2021

آل ‏یوپی ‏والی ‏بال ‏ٹورنا ‏منٹ ‏کا ‏انعقاد۔

اعظم گڑھ۔اتر پردیش / صدائے وقت / نمائندہ عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ۔/17رپورٹ۔ مارچ 2021۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++
لال گنج،اعظم گڑھ۔بروز منگل لال گنج بلاک کے کٹولی کلاں گاؤں میں آل یو پی والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔جِس کا افتتاح معروف سماجی کارکن حاجی سہراب خان نے فیتہ  کاٹ کر کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کھیل سے آپسی بھائی چارہ کو فروغ ملتا ہے آور جِسم بھی تروتازہ ہوتا ہے۔آج ضرورت ہے کہ ہم سب مل کر رہیں تبھی ملک ترقی کریگا۔
افتتاحی میچ دونہ اور ذائقہ دربار کے درمیان کھیلا گیا۔اور والی بال کھیل کے شوقین پوری رات میچ کا لُطف اُٹھاتے رہے۔آور صبح ہوتے ہوتے فائنل میچ بیریڈی اور ذائقہ دربار کے درمیان کھیلا گیا جسمیں بیری ڈی نے ذائقہ دربار کو بری طرح شکست دی۔اول آئی ٹیم کو بارہ ہزار روپے نقد و ٹرافی،دوئم ٹیم کو سات ہزار روپے اور ٹرافی دی گئی۔آخیر میں کنوینر حاجی سہراب خان نے آئے ہوئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔اِس موقع پر خاص طور پر حاجی قاسم،قاسم،عقیل احمد،دانش،شاہد،تابش سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔