Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, March 30, 2021

جگدیش پور حلقہ سے ضلع پنچایت ممبر /مہاپردھانی کے امیدوار شمیم احمد کی حمایت میں اعظم گڑھ کی سرکردہ شخصیتیں سامنے آئیں۔

اعظم گڑھ.. اتر پردیش /صدائے وقت /نمائندہ. 
++++++++++++++++++++++++++++ مؤرخہ 27 مارچ کو صوبائی الیکشن کمیشن کے ذریعہ ریاست میں الیکشن کی تاریخوں کے اعلان کے بعد انتخابی سرگرمیاں بڑھ گئیں۔ نہ صرف عوام بلکہ علاقے کے سرکردہ سیاسی رہنما بھی امیدواروں کی حمایت میں نکل آئے ہیں۔  شمیم احمد ساکن کرولی جگدیش پور حلقہ سے مہا پردھانی کے امیدوار ہیں ۔وہ علاقے میں ایک ایماندار اور صاف ستھری شبیہ رکھنے والے نوجوان لیڈر ہیں۔ بے خوف ہوکر عوام کے مسائل کو اٹھانے اور انہیں حل کروانے کے لیے شمیم احمد ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں۔ آج شمیم احمد کی حمایت میں بزرگ سیاسی رہنما اور موجودہ ایم ایل اے جناب عالم بدیع صاحب اور نوجوان سیاسی لیڈر اور رکن اسمبلی نفیس احمد صاحب نے جگدیش پور حلقہ کے ووٹروں سے مل کر مہا پردھانی کے امیدوار شمیم احمد کے لیے لوگوں سے اپیل کی۔اس موقع پر پر بڑی تعداد میں علاقے کے بزرگ اور نوجوان بھی شمیم احمد کے ساتھ تھے۔ ہر مذہب و ملت اور ذات برادری کے لوگ جس طرح شمیم احمد کی حمایت میں سامنے آرہے ہیں،اسے دیکھتے ہوئے شمیم احمد کی جیت کو یقینی مانا جارہا ہے۔