Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, March 18, 2021

سکریٹری ‏محکمہ ‏میڈیکل ‏ایجوکیشن ‏نے ‏لیا ‏ترقیاتی ‏کاموں ‏کا ‏جائزہ

جون پور۔اتر پردیش / صدائے وقت / 18 مارچ 2021۔
+++++++++++++++++++++++(+++++++++++
سکریٹری محکمہ صحت تعلیم اترپردیش / نوڈل افسر جونپورجی ایس پری درشی نے کلکٹرٹ آڈیٹوریم افسران کے ساتھ میٹنگ کرترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
سابقہ میں نوڈل افسر کے ذریعے محکمہ آبپاشی، محکمہ جنگلات اور دیگر محکموں کو ہدایات دی گئی تھی کہ جن محکموں کی زمین پر ناجائز قبضہ ہے، ان کی فہرست تیار کرمہیا کرانے اورجس کی زمین پرغیرقانونی نہیں ہے اس کا سرٹیفکیٹ مہیا کرانے کی ہدایت دی تھی لیکن ایگزیکٹو انجینئر محکمہ آبپاشی نے ابھی تک محکمہ کی اراضی پر غیرقانونی قبضے کی اطلاع مہیا نہیں کرانے پر تنخواہ روکنے کے ساتھ وضاحت طلب کرنے کی ہدایت دی۔ میٹنگ میں نوڈل افسر نے ہدایت کیا کہ جن گاؤں کے معاملے عدالت میں زیر التوا نہیں ہیں ان کی نشاندہی کی جائے اور ان گاؤں کے چک بندی کا عمل مکمل کیا جائے۔ انہوں نے ایگزیکٹو انجینئر بجلی کو ہدایت دیا کہ وہ بڑے ڈیفالٹرز کے خلاف آر سی جاری کروصولی کریں۔ انھوں نے آوارہ جانوروں کے گاؤں میں کھلے عام گھومنے پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے بے سہارا مویشیوں کو گؤ شالہ میں منتقل کرنے کی ہدایت دی۔ ایوشمان سکیم کے تحت گولڈین کارڈ بنانے میں تیزی لانے کی ہدایت۔ انہوں نے گرام پنچایتوں میں پنچایت عمارتوں کی تعمیر میں سست پیشرفت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ نوڈل افسر نے تمام ایگزیکٹو افسران کو ہدایت دیا کہ تمام بڑے نالوں میں اسٹیل لگایا جائے اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا کام جلد شروع کیا جائے۔ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما نے نوڈل افسر کو یقین دلایا کہ ان کی دی گئی ہدایات پر عمل کیا جائے گا اور ضلع میں ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جائے گی۔اس موقع پراے ڈی ایم فنانس اینڈ ریونیو رام پرکاش، سی آراو راجکمار دیویدی، سی ایم او ڈاکٹر راکیش کمار، ڈی ڈی او بی بی سنگھ، پروجیکٹ ڈائریکٹر اروند سنگھ، ڈپٹی کمشنر منریگا بھوپندر سنگھ،سمیت دیگر ضلع سطح کے افسران موجود رہے۔