Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, March 18, 2021

جونپور ‏میں ‏زیر ‏تعمیر ‏میڈیکل ‏کالج ‏کا ‏وزیر ‏مملکت ‏برائے ‏شہری ‏ترقی ‏نے ‏لیا ‏جائزہ۔

جون پور ۔اتر پردیش / صدائے وقت / 18 مارچ 2021۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
وزیر مملکت برائے شہری ترقی گریش چندر یادو اور پرنسپل سکریٹری محکمہ صحت تعلیم آلوک کمار نے جمعرات کے روز زیر تعمیر میڈیکل کالج کامعائنہ کیا۔معائنہ کے دوران کام کے معیارکو دیکھ ٹھکیدار ادارہ کو جلد کام مکمل کرنے کی ہدایت دی۔
معائنہ کے دوران میڈیکل کالج میں 500 کے قریب مزدور کام کرتے پائے گئے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ میڈیکل کالج کو جلد سے جلد شروع کیا جانا ہے جس کیلئے معائنہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی سطح پر ضروری چیزوں کو شروع کرنے کے لئے بات چیت کی گئی ہے۔ میڈیکل کالج کی تعمیر میں فنڈ کی کمی نہیں ہوئی۔ سابقہ میں کورونا وائرس اور کام کرنے والے ادارہ کی وجہ سے تعمیر وقت پر مکمل نہیں ہوا ہے۔ پرنسپل سکریٹری نے کہا ہے کہ ہماراہدف ہے کہ معیار کی بنیاد پر اگست 2021 تک میڈیکل کالج شروع کر دیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ایسوسی ایٹ پروفیسر، اسسٹنٹ پروفیسر، جونیئر اور سینئر ڈاکٹروں کا انتخاب ہو چکا ہے۔ نرسنگ انتظامات کے لئے ٹینڈر عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 اگست 2021 تک ایم بی بی ایس 100 بچوں کا ایک بیچ شروع کرنے کا ہدف ہے۔وزیر مملکت اور پرنسپل سکریٹری محکمہ تعلیم نے ادارہ کو ہدایت کیا کہ وہ میڈیکل کالج کی تعمیر کے لئے ایک ماہ وار ایکشن پلان تیار کریں اور اس کام کو پہلی ترجیح پر مکمل کریں تاکہ تعلیم اور او پی ڈی کو شروع کیا جاسکے۔ اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما، ایم ڈی اسٹیٹ تعمیراتی کارپوریشن ستیہ پرکاش سنگھ موجود رہے۔