Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, March 18, 2021

نا ‏بالغ ‏لڑکی ‏کی ‏آبرو ‏ریزی۔۔ملزم ‏فرار۔۔۔

جون پور ۔اتر پردیش / صدائے وقت / 18 مارچ 2021۔
++++++++++++++++++++++++++++++++++
سکرارا تھانہ حلقہ کے ایک گاؤں میں گزشتہ دیر شام رفع حاجت کیلئے کھیت میں گئی نابالغ کے ساتھ گاؤں کے ہی ایک شخص نے زبردستی آبروریزی کر دھمکی دیتے ہوئے فرار ہو گیا۔واقعہ کے بعد گھر پہنچی نابالغ نے آپ گزری اہل خانہ کو بتایا جس کے بعد اطلاع پولیس کو دی گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے متاثرہ سے تحریر لیکر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق گاؤں کی 11سالہ نابالغ گزشتہ دیر شام رفع حاجت کیلئے سنسان مقام پر کھیت گئی تھی جہاں پہلے سے موجود گاؤں کے ہی 45سالہ شخص نے اسے پکڑ لیا اور زبردستی آبروریزی کرتے ہوئے دھمکی دیکر فرار ہو گیا۔واقعہ کے بعد گھر پہنچی متاثرہ نے والدین کو آپ گزری بتائی تو دیر شب اہل خانہ ملزم کے گھر شکایت کرنے پہنچے جہاں معاملے کو رفع دفع کرنے کا دباؤ شروع گیا۔بتاتے ہیں کہ جمعرات کی الصبح متاثرہ کے ذریعے واقعہ کی اطلاع خاتون ہیلپ لائن پر دی گئی جہاں سے رپورٹ مقامی تھانے پر پہنچتے ہی پولیس سرگرم ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج اشونی دوبے مع فورس متاثرہ کے گھر پہنچ گئے اور موقع معائنہ کرتے ہوئے متاثرہ کنبہ کو تھانے پر بلایا جہاں تحریر لیکر میڈیکل معائنہ کیلئے بھیج ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔