Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, March 31, 2021

مسلمانوں کوچاہئےکہ ہرمسجد کے تحت دینی مکتب کا نظام قائم کریں::::::::: :مولانا احمد حسین قاسمی ‏

 

ضلع بھوجپور کے پیرو بلاک میں امارت شرعیہ کے زیر اہتمام خصوصی مشاورتی اجلاس کا انعقاد ،بلاک سطح پر تعلیمی کمیٹی کی تشکیل

 (نمائندہ ،۳۱ مارچ پیرو بھوجپور)/صدائے وقت. 
+++++++++++++++++++++++++++++
امارت شرعیہ کے زیر اہتمام یکم فروری تاسات فروری ۲۰۲۱ریاست بہار کے تمام اضلاع میں ترغیب تعلیم و تحفظ اردو کے
 بینر تلے جو تعلیمی کمیٹیاں
 تشکیل دی گئی تھیں ان کے عملی پیش رفت کا جائزہ لینے ، آگے کیلئے لائحہ عمل طےکرنےاورسب ڈویزن سطح پرتعلیمی تحریک چلانےکےلئے دوسرےمرحلے میں امارت شرعیہ کے وفود کادورہ آج سے شروع ہواہےجوسات اپریل تک جاری رہےگاچنانچہ پیرونگرپریشدکی جامع مسجد میں مفکراسلام حضرت مولاناسید محمدولی رحمانی صاحب دامت فیوضہم امیرشریعت بہاراڈیشہ وجھارکھنڈ کی ہدایت پرایک  وفد پہنچا جہاں ضلع تعلیمی کمیٹی کےذمہ داران کےعلاوہ پیروبلاک کے علماء کرام ائمہ مساجد اور علاقہ کاقابل ذکرپڑھالکھاطبقہ جمع تھاپروگرام ظہرکےبعد تلاوت قرآن پاک اور حمدونعت سے شروع ہوا امارت شرعیہ سے آئے ہوئے  مہمان خصوصی امارت شرعیہ کےمعاون ناظم مولانااحمدحسین قاسمی مدنی کامجمع سے اس تحریک کےاغراض ومقاصد پر کلیدی,رہنما اور جامع خطاب ہوا
انہوں نے اپنی تمہیدی گفتگو میں امارت شرعیہ کےقیام کاپس منظر بتاتے ہوئے اس کی سوسالہ  دینی وملی روشن خدمات کا تذکرہ کیااور بتایاکہ امارت شرعیہ نے ہر نازک موڑ پر ملت کی بےلوث خدمت کی ہے اور اس کے اکابرین نےہمیشہ مشکل سےمشکل حالات میں بھی اپنی حکیمانہ وبےباکانہ قیادت سے بہارجھارکھنڈواڈیشہ سمیت پورے ملک کے مسلمانوں کومضبوط سہارادیاہے آج پھربرسراقتدار حکومت اور اس کی نئی تعلیمی پالیسی کےپس منظرمیں ضرورت ہے کہ مسلمان آنےوالےخطرات کومحسوس کرتےہوئے اپنی نئی نسل کےدین وایمان کی فکر کریں اس کےلئے امارت شرعیہ نے جوہردودینی وعصری میدانوں کےلئےجامع تعلیمی منصوبہ تیار کیاہے اسے آج ہی سے پوری قوت کےساتھ زمین پراتارنےکی جدوجہد شروع کردیں تاکہ کل ہماری نسلیں اپنےدین وایمان اور اسلام کی سرحدوں کی حفاظت کرسکیں اور وہ ہرحالت میں خود کواللہ کےاحکام وتعلیمات پرقائم رکھ سکیں مزیدانہوں نےکہا کہ ہم پر جس طرح پانج وقت کی نمازیں فرض ہیں اسی طرح اپنی اولاد کی دینی تعلیم وتربیت فرض ہے اس سےآگے انہیں ملک کا عزت دار شہری بنانےکےلئے  اعلی ومعیاری عصری تعلیم بھی دیں تاکہ وہ وقت کےتقاضوں کوبھی پورا کرنےوالےبنیں امارت شرعیہ کی یہ اپیل ہے کہ آپ میں سے جن کو اللہ نےوسائل زندگی عطاکئےہیں وہ معیاری سی بی ایس ای کےاینگلواسلامک اسکول بھی قائم کریں یہ ایک زندہ قوم کی علامت ہے اردو جو فقط ہماری زبان نہیں بلکہ دینی وتہذیبی سرمایہ بھی ہے آج نئی نسل اس سےبہت تیزی سےدور ہوتی جارہی ہے ہرگارجین پر فرض ہے کہ وہ اس کی تعلیم لازمی طور پر اپنے بچوں کودیں اور یہ سارا مجمع اس تحریک کو اپنےگھر سےشروع کرے اس دوسرےخصوصی اجلاس کا واضح مقصد یہ ہیکہ جو ضلع کمیٹی بنی ہے وہ ہربلاک کی تعلیمی کمیٹیاں تشکیل دیدےاور آپ خواص حضرات ان کے دست وبازو بنیں تاکہ کام کوگاؤں کی سطح پرکرناآسان ہوجائے ۔
امارت شرعیہ کے جواں سال مبلغ مولانامجاھدالاسلام صاحب نے امارت شرعیہ اوراس کی مختلف تحریکوں کاتعارف کراتےہوئے اس کے پھیلےہوئےکاموں کومختصر مگر جامع انداز میں سامعین کےسامنےپیش کیاجناب شکیل صاحب آرہ رکن تعلیمی کمیٹی نے بھی اس تعلیمی تحریک پر اپنے تأثرات کااظہار کیا اور پورے ضلع میں اس کام کوانجام دینے کی یقین دہانی کرائی  آخر  میں حاضرین کےمشورہ سے پیرو بلاک کےسرکردہ حضرات پر مشتمل ایک تعلیمی کمیٹی بھیتشکیل پائی پروگرام کےاہم شرکاء میں پرویزاختر صاحب ماسٹر آفتاب عالم عبدالسلام مولاناقسیم الدین, حافظ شہزاد, خورشیدعالم, جناب جواد, مولانا ابوالحسن کےعلاوہ علماء ودانشوران کی خاصی تعداد موجود تھی۔