Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, April 4, 2021

کرونا ویکسین لینے کے 15 دنوں کے اندر مولانا ولی رحمانی صاحب کا انتقال ‏


کرونا ویکسینیشن کے بعد آپ کوڈ 19 کا شکار ہوکر اسپتال میں داخل ہوگئے اور پھر الله کو پیارے ہوگئے
پٹنہ:/صدائے وقت /دانش ریاض /بشکریہ  *معیشت نیوز*
+++++++++++++++++++++++++++++
: امارت شرعیہ بہار ،جھارکھنڈ و اڑیسہ کے امیر شریعت آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری اور خانقاہ رحمانی کے سجادہ نشین مولانا ولی رحمانی کا آج پٹنہ کے اسپتال میں کوڈ 19 کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ مرحوم نے 15 روز قبل ہی کرونا ویکسین لیا تھا جس کے بعد ہی وہ بیمار ہوگئے تھے۔
اطلاعات کے مطابق 15 روز قبل 18 مارچ کو مولانا بالکل چست درست تھے اور اسی عالم میں انہوں نے IGMC میں جاکر کرونا ویکسین کا پہلا ڈوز لیا تھا۔ویکسین لینے کے بعد آپ کی طبیعت بگڑنے لگی تھی اور پھر تین روز قبل انہیں پارس اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں انہوں نے آخری سانسیں لیں۔
مرکز المعارف کے ذمہ دار مولانا برہان الدین قاسمی کا کہنا ہے کہ آخر ویکسینیشن کے باوجود وہ کوڈ19 کا شکار کیسے ہوگئے اس پر ICMR کو وضاحت پیش کرنی چاہئے ۔
آل انڈیا حلال بورڈ کے جنرل سکریٹری دانش ریاض کا کہنا ہے کہ اگر قومی سطح کے لیڈران کے ساتھ ویکسینیشن کے نام پر اس طرح کا کھلواڑ ہورہا ہے تو پھر عوام الناس میں اعتماد کیسے بحال ہوگا۔ ہندوستان میں ایک بڑی تعداد کرونا ویکسینیشن پر جن شبہات کا اظہار کررہی ہے اس طرح کے واقعات ان شبہات کو تقویت پہنچانے کا باعث بن رہے ہیں ۔
دانش ریاض نے کہا کہ مولانا ولی رحمانی ایک متحرک اور فعال رہنما تھے جن سے ملت محروم ہوگئی ہے لیکن ان کی موت کی وجوہات کیا ہیں اس پر سنجیدگی سے نوٹس لیا جانا چاہئے ۔
*معیشت نیوز*