Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, April 4, 2021

ٹریلر ‏کے ‏ پلٹنے ‏ سے ‏ڈ ‏رائیور ‏و ‏ خلاصی ‏ زخمی ‏. ‏

جون پور. اتر پردیش /صدائے وقت /4 اپریل 2021 /نمائندہ. 
++++++++++++++++++++++++++++
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے سریس گاؤں کے قریب بے قابو ہر پلٹنے سے ٹریلر ڈرائیور اور خلاصی زخمی ہو گئے۔حادثہ ہوتے ہی مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دیکر زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا۔
اطلاع کے مطابق امیٹھی ضلع کا رہنے والا دنیش 60ولد سمشیر سنگھ خلاصی سلطان پور ضلع کے موتی نگر تھانہ تحت بھیروپور گاؤں کے رہنے والے سنیل 28ولدراجدیو کے ساتھ ٹریلر لیکر شاہ گنج کی طرف آرہا تھا۔بتاتے ہیں کہ ٹریلر لکھنو۔بلیا شاہراہ کے مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچی تھی کہ بے قابو ہو کر شاہراہ کنارے واقع کھڈے میں جا کر پلٹ گئی۔حادثہ میں ڈرائیور اور خلاصی دونوں زخمی ہو گئے۔حادثہ ہوتے ہی مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے زخمیوں کو باہر نکال مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں دونوں زیر علاج ہیں۔