Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, April 12, 2021

پوروانچل ‏یونیورسٹی ‏ میں ‏ کرونا ‏ٹیکہ ‏ کاری ‏ بیداری ‏ مہم ‏. ‏. ‏ٹیکہ ‏ تیوہار ‏کو ‏ کامیاب ‏ بنانے ‏کے ‏ لیے ‏دلائئ ‏گئ ‏ حلف ‏

جون پور. اتر پردیش /صدائے وقت /12 اپریل 2021 
++++++++++++++++++++++++++++ 
صوبے کی گورنر اور یونیورسٹی کی چانسلر آنندی بین پٹیل کی ہدایت کے سلسلے میں پیر کے روز ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نرملا ایس موریہ نے آڈیٹوریم میں یونیورسٹی کے اساتذہ اور افسران کے ساتھ میٹنگ کر لوگوں کو ویکسی نیشن کے لئے بیدار کرنے کی اپیل کے  ساتھ ہی کوویڈ 19 کے حفاظتی ٹیکوں کے تہوار کو کامیاب بنانے کے لئے ایک حلف بھی دلایا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں وزیر اعظم کے اعلان پر 11 اپریل سے 14 اپریل تک منعقدہ ویکسی نیشن فیسٹیول کو کامیاب بنانا ہے۔ انہوں نے 45 سال سے زیادہ عمر کے تمام اساتذہ، افسران اور ملازمین کو ٹیکہ کاری کی ترغیب دی۔ انہوں نے تمام اساتذہ، کالج کے پرنسپل، منیجر، نیشنل سروس اسکیم، این سی سی اور روورز رینجرز سے اپیل کیا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ معاشرے کے دیگر ممبروں کو بھی کوڈ 19 سے حفاظتی ٹیکے لگوائیں۔ انہوں نے یونیورسٹی کیمپس میں کوویڈ ہیلپ سنٹر کے قیام کی ہدایت کی۔ میٹنگ کے بعد وائس چانسلر کرنجاکلاں بلاک کے صحت مرکز پہنچی جہاں کیمپس کے رہائشیوں سمیت انجینئرنگ فیکلٹی کے پروفیسر بی بی تیواری، نیشنل سروس اسکیم کے کوآرڈنیٹر ڈاکٹر راکیش کمار یادو، انسٹی ٹیوٹ آف فارمیسی کے استاذ راجیو کمار کو ٹیکہ لگوایا۔ یونیورسٹی کے رجسٹرار مہندر کمار نے کہا کہ عالمی وبا کی روک تھام کے لئے ہم سب کو حکومت کی طرف سے جاری گائیڈ لائن کے اصولوں پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈین، شعبوں کے سربراہان اور اساتذہ کو لوگوں کو پوسٹروں اور سوشل میڈیا کے ذریعے کوروناسے بچاؤ کیلئے ٹیکہ لگوانے کی ترغیب دینا ہے۔
اس موقع پر کنٹرولر امتحان بی این سنگھ، پروفیسر مانس پانڈے، پروفیسر وندنا رائے، پروفیسر اجے دیویدی، پروفیسر وکرم دیو، پروفیسر رام نارائن، پروفیسر دیوراج، پروفیسر راجیش شرما، ڈاکٹر منوج مشرا، اسسٹنٹ رجسٹرار ببیتا، دیپک سنگھ، ڈاکٹر سنتوش کمار، ڈاکٹر کے ایس تومر، ڈاکٹر منیش سنگھ، ڈاکٹر دگ وجے سنگھ راٹھور، ڈاکٹر اودھ بہاری سنگھ، ڈاکٹر جنہوی سریواستو، انو تیاگی، ونئے ورما، لکشمی پرساد موریا سمیت تمام افسران موجود رہے۔